11 8 808x454

یہ بہت بے شرم خاتون ہیں۔۔۔ شرمیلا فاروقی نادیہ خان پر اتنا کیوں بھڑک گئیں؟

441 views

نادیہ خان کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس کی وجہ سے شرمیلا فاروقی ان پر بھڑک اٹھیں ہیں

صبحین عماد 

دراصل شرمیلا فارقی کا ایک کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے میزبان نادیہ خان کے خلاف ان کی والدہ کا مذاق اڑانے کے لیے سائبر کرائم میں رپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر نادیہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں پوچھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ نادیہ خان ان سے پوچھتی ہیں مجھے ایک بات بتائیں انیسہ کہ آپ کا میک اپ کون کرتا ہے، اتنا حسین۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Centre Stage (@centrestage__)

جس پر انیسہ فاروقی جواب دیتی ہیں کہ وہ اپنا میک اپ خود کرتی ہیں۔ نادیہ ان سے کہتی ہیں آپ نے کس سے سیکھا ہے جس پر انیسہ فاروقی کہتی ہیں کہ میں نے شرمیلا سے میک اپ کرنا سیکھا ہے۔

جس پر نادیہ نے کہا کہ ہاں وہ خود بھی کتنا اچھا میک آپ کرتی ہیں

تاہم سوشل میڈیا صارفین کو نادیہ خان کا رویہ بالکل پسند نہیں آیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ نادیہ خان انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں نہیں پوچھ رہی تھیں اور نہ ہی ان کے میک اپ کی تعریف کررہی تھیں، بلکہ ان کا مذاق اڑارہی تھیں۔ ان کا لہجہ مذاق اڑانے والا تھا۔ نادیہ خان کو اپنی حرکت پر شرم آنی چاہئے۔

اس ویڈیو پر شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کمنٹ کرتے ہوئے نادیہ خان کو بے شرم عورت قرار دیا اور کہا کہ وہ نادیہ خان کی اس حرکت پر ان کے خلاف سائبر کرائم میں رپورٹ کریں گی۔

جبکہ کچھ صارفین کا یہ بھی ماننا ہے کہ اس ویڈیو میں ایسا کچھ واضح نہیں تھا نہ ہی بظاہر ایسا محسوس ہوا کہ نادیہ نے یہ وب جان کے کیا ہو یا وہ واقعی ان کا مذاق بنا رہی ہوں لیکن سوشل میڈیا پر یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی اور یہی وجہ ہے کہ اب شرمیلا بھی اس معاملے کو لیکر سنجیدہ ہوگئیں ہیں دوسری جانب اب تک نادیہ خان کی جانب سے مکمل خاموشی ہے ان کی جانب سے سوشل میڈیا کہ اس ہنگامے کے بعد سے یا اپنی ویڈیو کے حوالے سے بھی کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے اب دیکھتے ہیں کہ یہ معاملے معافی تلافی پر رکتا ہے یا شرمیلا واقعی نادیہ کی شکایت کریں گی۔

source: social media
content: sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *