7 19 808x454

آئی سی سی مینز ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم آف دا ائیر کا اعلان، پاکستان ان انڈیا آؤٹ

73 views

آئی  سی  سی  ٹی  ٹوئنٹی  ٹیم  آف  دا  ائیر  میں  تین  پاکستانی  کھلاڑیوں  کی  نامزدگی  کے  بعد  اب  آئی  سی  سی  مینز  ون  ڈے  اور  ٹیسٹ  ٹیم  کا  اعلان  بھی  کر  دیا  گیا  ہے  اور  ان  فارمیٹ  میں  بھی  پاکستانی  کھلاڑی  اپنی  جگہ  بنانے  میں  کامیاب  رہے  ہیں۔

حرا  خالد

سال  2021  پاکستان  کرکٹ  کے  لئے  نہایت  شاندار  ثابت  ہوا  ہے  اور  پاکستانی  کھلاڑیوں  نے  ہر  فارمیٹ  میں  ہی  فتح  کے  جھنڈے  گاڑے  ہیں  ،  ٹی  ٹوئنٹی  ورلڈکپ  میں  ٹیم  کی  جاندار  پرفارمنس  اور  انڈیا  اور  نیوزی  لینڈ  کو  دھول  چٹانا  ہو  یا  بنگلہ  دیش  کو  چاروں  شانے  چت  کرنا  ،  ٹیم  پاکستان  کا  ہر  ہر  کھلاڑی  جس  لگن  سے  کھیلا  ہے  اسکا  اعتراف  اب  دنیا  کر  رہی  ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی کی سال کی بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کے بعد اب ون ڈے ٹیم کے کپتان بھی ہوں گے جبکہ آئی سی سی کی سال کی بہترین ٹیسٹ ٹیم کے لیے پاکستان کے تین کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

جمعرات کے روز آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے کرکٹ کی سال کی بہترین ٹیم کا اعلان کیا گیا جس میں نہ تو کوئی آسٹریلوی یا انگلش کھلاڑی شامل ہے اور نہ ہی کوئی انڈین کھلاڑی اس ٹیم میں جگہ بنا سکا ہے۔ پاکستانی اوپنر فخر زمان بھی اس ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

سال کی بہترین11 رکنی ٹیم میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن، مشفیق الرحیم اور مستفیض الرحمان بھی شامل ہیں۔ سری لنکا کے سٹار کھلاڑی ونندو ہاسارنگا اور دشمنتھ چمیرا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ ،سمی سنگھ جبکہ جنوبی افریقہ کے جانیمن ملان اور وین ڈوسن بھی سال کی بہترین ٹیم میں شامل ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ کی بہترین ٹیم کا اعلان بھی کیا گیا ہے جس میں پاکستان کے تین کھلاڑی فواد عالم، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

فواد عالم، جنھوں نے سنہ 2020 میں 11 برس بعد ٹیسٹ ٹیم میں اپنی جگہ بنائی تھی، نے سنہ 2021 میں 57 کی اوسط سے 571 رنز بنائے جس میں تین سنچریاں شامل تھیں۔ دوسری جانب پاکستان کے دو فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور حسن علی نے بھی بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔

سنہ 2021 میں ٹسیٹ میچوں میں شاہین آفریدی نے 17 کی اوسط سے 47 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن علی نے 16 کی اوسط سے 41 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

رواں  سال  بابر  اعظم  کی  کارکردگی  کلی  طور  پر  بہترین  رہی  ہے۔  تینوں فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سال 2021 میں سب سے زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں۔کپتان بابراعظم نے سال 2021 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں 3 سنچریز اور13 ففٹیز بنائی ۔

بابر اعظم بطور کپتان سب سے زیادہ ففٹی پلس سکور کرنے والے پلیئر بھی  ہیں انہوں نے نمیبیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں نصف سنچری سکور کی ۔ بابر اعظم نے مجموعی طور پر 14 ففٹی پلس اسکور بطور کپتان بنائے۔

حیرت  انگیز  بات  یہ  کہ  آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی اور  ون  ڈے  ٹیم آف دی ایئر میں کوئی بھی بھارتی کرکٹر شامل نہیں ہے  اور  بھارتی  ٹیم  کی  انتہائی  بری  کارکردگی  کے  بعد  یہ  توقع  تھی  بھی  نہیں  کہ  کوئی  بھارتی  کھلاڑی  اس  لسٹ  میں  جگہ  بنا  سکے  گا۔

دوسری جانب خواتین کی سال کی بہترین ٹیم میں 20 سالہ پاکستانی بولر فاطمہ ثنا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ فاطمہ ثنا نے سنہ 2021 میں 24 کی اوسط سے 20 وکٹیں حاصل کیں، جس میں ایک فائیو فار شامل تھا۔ انگلینڈ کی ہیتھر نائٹ کو  ویمن  ٹیم  آف  دا  ائیر  کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستانی  کھلاڑیوں  کی  آئی  سی  سی  الیون  میں  نامزدگی  پر  سوشل  میڈیا  صارفین  بھی  خوش  ہیں  اور  اپنے  کھلاڑیوں  کو  اس  کامیابی  کی  مبارکباد  دے  رہے  ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *