راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے والدہ سے سوالات کرنے پر نادیہ خان کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواست جمع کروادی اور اب نادیہ بھی میدان میں آگئیں۔
معاملہ بڑھتے بڑھتے اسقدر بڑھ گیا کہ شرمیلا فاروقی کی قانونی کارروائی کے بعد بالآخر نادیہ خان خود بھی میدان میں آگئیں اور ایک تفصیلی ویڈیو جاری کی۔
نادیہ خان نے اپنے یوٹیوب چینل ’آؤٹ اسٹائل ڈاٹ کام‘ پر شوہر فیصل کے ہمراہ بیٹھے 30 منٹ اور ایک سیکنڈ پر مبنی ویڈیو جاری کی جس کا عنوان ’شرمیلا فاروقی کے الزامات کا جواب، اب بس بہت ہوگیا‘ رکھا گیا۔
اپنی آدھے گھنٹے کی ویڈیو میں نادیہ خان نے انیسہ فاروقی کے ساتھ کیے جانے والے سوالات کے بارے میں بتایا اور کہا کہ انیسہ فاروقی ہماری والدہ کی جگہ ہیں۔
نادیہ خان نے کہا کہ اس تقریب میں تمام ہی مشہور شخصیات کو اپنے وی لاگ میں لانے کی کوشش کررہی تھی تو انیسہ فاروقی بھی وہیں موجود تھیں ، لہذا میں نے اُن سے بھی سوالات کیے جس میں کسی قسم کی کوئی ٹرولنگ نہیں تھی۔
اداکارہ نادیہ خان نے کہا کہ میں نے کوئی غلط سوال نہیں کیا ، سوالات کے دوران نہ ہی کوئی غیراخلاقی لفظ کا استعمال کیا ،نہ ہی میں نے کوئی غلط کام کیا ہے۔
انہوں نے شرمیلا فاروقی سے کہا کہ مجھ سے اس لہجے میں بات ہرگز نہیں کریں۔
یہ پڑھیں: یہ بہت بے شرم خاتون ہیں۔۔۔ شرمیلا فاروقی نادیہ خان پر اتنا کیوں بھڑک گئیں؟
نادیہ خان نے کہا کہ ویڈیو اب تک 8 یا 9 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں جس کے کمنٹس میں صرف ڈانس کی باتیں تھیں، کسی نے محسوس نہیں کیا کہ میں نے انیسہ فاروقی سے غلط لہجے میں سوالات کیے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ ویڈیو شیئر کیے جانے کے 8 روز بعد شرمیلا فاروقی کہتی ہیں کہ نادیہ ایک بےشرم خاتون ہیں تو یہ بات سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شرمیلا کو اگر ویڈیو میں اپنی والدہ سے کیے جانے والے سوالات سے مسئلہ تھا تو وہ مجھ سے کہتیں کہ ویڈیو سے میری والدہ والا حصہ ہٹا دیں مجھے یہ پسند نہیں آیا۔
نادیہ خان نے کہا کہ شرمیلا فاروقی کے اسٹیٹس لگانے کے بعد میں نے انہیں میسج کیا اور کہا کہ معاملہ زیادہ نہ بڑھائیں کیونکہ اس میں میرا یا آپ کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ آپ کی ضعیف والدہ کا ہے۔
تاہم یہ دونوں کے درمیان جاری یہ جنگ اب مزید طول پکڑتی اجرہی ہے جبکہ اب تک سوشل میڈیا پر ہر طرف ہنگامے کے باوجود بھی نادیہ خان کی جانب سے مکمل خاموشی تھی لیکن اب انہوں نے بھی اپنی خاموشی توڑ دی ہے اور اب بہت ہوگیا کے ساتھ اپنا موقف بھی پیش کردیا ہے
یاد رہے کہ کچھ دن سے سوشل میڈیا پر نادیہ خان کی ایک ویڈیو کلپ خوب وائرل ہورہی تھی جس میں انہوں نے شرمیلا فاروقی کی والدہ سے کچھ سوال کیے تھے جن کو شرمیلا نے کہا کہ نادیہ نے ان کی ولدہ کا مذاق اڑیا ہے
نادیہ خان نے انیسہ فاروقی سے پوچھا تھا کہ آپ کا میک اپ کون کرتا ہے اور ان کے ملبوسات کس کی پسند ہوتی ہیں۔ جس پر انیسہ فاروقی نے اپنی بیٹی شرمیلا فاروقی کا نام لیا تھا۔
شرمیلا فاروقی کی والدہ کے ساتھ اس سوالات و جوابات پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد نادیہ خان پر تنقید کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔
source: social media
content: sabheen ammad
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Recodic mansoobay say na sirf #Balochistan kay liye balkay Pakistan kay liye iqtesadi darwazay khul jaingay . Ye m… twitter.com/i/web/status/15287…
He added that the 40 days of the #ShehbazSharif’s government only skyrocketed the #economic issues of the country,… twitter.com/i/web/status/15286…
News anchor #KamranKhan gave the nation hope on the political front as his video went viral on social media, explai… twitter.com/i/web/status/15286…
Due to strong winds, the conflagration spread to other areas such as #Sherani and #Musakhail. Hundreds of hectares… twitter.com/i/web/status/15286…
Balochistan's #ChilgozaForest fire continues to rage for the 12th day, claiming three lives and burning four severe… twitter.com/i/web/status/15286…
Your email address will not be published. Required fields are marked *