راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا ڈاکیومینٹری فلمز کے بینر تلے ڈاکیومینٹری فلم “جھور”1971 کی جنگ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
“جھور” فروری 2022 میں اپنے آفیشل یوٹیوب چینل راوا ڈاکیومینٹری پر ریلیز ہوگی۔
عینی شاہدین، مصنفین، سیاست دانوں، دفاعی تجزیہ کاروں کے خصوصی انٹرویوز اور نادر آرکائیو فوٹیجز کے ذریعے “جھور” میں سقو ط ڈھاکہ کے عوامل کا جائزہ لیا گیا ہے اور ا س سانحے کی حقیقی وجوہات اور کچھ ان کہی داستانوں کا سراغ لگایا گیا ہے ساتھ ہی یہ ڈاکیومینٹری ان تمام وجوہات کا ادراک کرتی ہے جن کی وجہ سے مشرقی پاکستان بنگلہ دیش کی ایک آزاد ریاست کے طور پر تشکیل ہوا۔
اس ڈاکیومینٹری میں بالخصوص ان عوامل جن کو بھارتی سرپرستی اور حمایت حاصل تھی کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ ڈاکیومینٹری فلم 1971 کی جنگ کے واقعات کی حقیقی تصویر اور غیر جانبدارانہ تجزیہ فراہم کرنے کے لیے حقائق پر بنائی گئی ہے جبکہ یہ ڈاکیومینٹری اس وقت کے ہونے والے واقعات کا مکمل بیانیہ اور حالات کا تجزیہ بھی فراہم کرتی ہے ۔ ’’ہمارے پاس اتنے وسائل یا افرادی قوت نہیں تھی کہ مشرقی پاکستان میں بھارت پر حملہ کر سکیں۔ہمارے پاس واحد انتخاب تھا کہ آخری آدمی کی آخری گولی تک دفاع کیا جائے۔ ” کیپٹن شیرجان تاجک، ستارہ جرات ریٹائرڈ نے اس ڈاکیومینٹری فلم میں1971 کی جنگ کے بارے میں اپنے انٹرویو کے دوران بتایا
سقوط ڈھاکہ کے دوران ہونے والے سانحات جن میں نہ صرف عام شہری بلکہ فوجی اہلکار وں کی شہادتیں ہوئیں دل دہلا دینے والے ہیں، اور انہی لرزہ خیز سانحات کا یہ ڈاکیومینٹری فلم مکمل احاطہ کرتی نظر آئیگی سقوط ڈھاکہ کے ایک عینی شاہد کے مطابق وردی پوش سپاہی پرسرار ڈوبے حالات میں مارے جاتے ۔ وہ نہ ہی واپس آیا اور نہ ہی اس کی لاش کہیں سے ملی۔ ’’ان کی لاشیں دیوار کے ساتھ ڈھیر تھیں۔‘‘ ایک اور عینی شاہد کے مطابق، فوج محدود وسائل کے باوجود بہادری سے لڑی۔ “فوجیوں کے پاس بندوق تھی لیکن فائر کرنے کے لیے گولیاں نہیں تھیں،”
اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک کے سب سے بڑے سانحات میں شامل سقوط ڈھاکہ کو اس لیے بھی زندہ رکھا گیا ہے تاکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں بہتری نہ آسکے ۔ جبکہ تلخ حقیقت یہ بھی ہے کہ ہر سال پاکستان کے سلامتی کے دشمن پاکستان کے سلامتی اداروں کے خلاف پروپیگینڈا کرکے اس اس سانحے کو زندہ کرتے ہیں تاکہ بنگلہ دیش میں پاکستان کے لیے نفرت زندہ رہے اس ڈاکیومینٹری فلم کا مقصد نہ صرف بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کو بہتر اور مضبوط بنانا ہے جبکہ ماضی میں ہونے والی مغربی پاکستان کی کچھ غلطیوں کو تسلیم کرنا بھی ہے ۔
جبکہ اس ڈاکیومینٹری کے ذریعے پاکستان کے خلاف عالمی سیاست کی حقیقت کو پہچاننے کی ایک کوشش بھی کی گئی ہے اس ڈاکیومینٹری فلم میں پاکستان کی سرزمین پر رچی جانے والی مکروہ بین الاقوامی سیاسی سازشوں کا پردہ فاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جبکہ مشرقی پاکستان کی علیحدگی کا باعث بننے والے واقعات کے سلسلے کا غیر جانبدارانہ اور حقیقت پسندانہ تجزیہ پیش کیا گیا ہے
سانحہ مشرقی پاکستان کا گرینڈ پلان اور اس سانحے میں مذموم کردار ادا کرنے والے سازشیوں کا کیا تعلق تھا مشرقی مغربی پاکستان کے سیاسی کھلاڑیوں کے اوچھے ہتھکنڈوں سے لے کر مکتی باہنی کی دھوکہ دہی تک، اگرتلہ سازش کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا تھا جس کا مقصد لاہور ائیرپورٹ پر گنگا ہوائی جہاز کو ہائی جیک کرنا تھا جو بالآخر بھارتی مداخلت کا باعث بنتا تھا، اس ڈاکیومینٹری فلم میں ان تمام مختلف پہلوؤں پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔
JHAUR ڈاکیومینٹری سیریز ہے جو 1971 کی پاک بھارت جنگ کے بارے میں کچھ ان کہے رازوں سے پردہ اٹھاتی ہے اسے RAVA ڈاکیومینٹری نے RAVA اسٹوڈیوز کے بینر تلے تیار کیا گیا ہے.
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Is waqt #Pakistan mein 46 fesad abadi hypertension ka shikar hai Is baray mein awaam ko agahi dena waqt ko zarurat… twitter.com/i/web/status/15265…
Haris jese tara tarap kar roraha tha us kay rone nay us kay ronay ne har sahibe dil ko ruladia kiok ab uskay qadmo… twitter.com/i/web/status/15265…
According to Mr. Wickremesinghe, the island nation is in dire need to secure $75m in #foreign exchange to pay for n… twitter.com/i/web/status/15265…
Crisis-hit #SriLanka is down to its last day of #petrol as announced by the country’s new prime minister, Ranil Wic… twitter.com/i/web/status/15265…
According to Siddiqui, Nawaz told him that the government is considering making efforts for the entertainment frate… twitter.com/i/web/status/15264…
Your email address will not be published. Required fields are marked *