راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
شہر کراچی میں تیز اور گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جنوب مغرب سے ہوائیں 45 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور شہر میں 63 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ بھی چل سکتے ہیں۔
تیز ہواؤں کا سلسلہ وقفے وقفے سے ہفتے کے روز تک جاری رہے گا جبکہ ہفتے سے کراچی شہر میں سردی کی نئی لہر داخل ہوگی جس کی وجہ سے درجہ حرارت کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آجائیں گے۔ شہر کا درجہ حرارت ہفتے سے کم ہو کر 7-8 جبکہ کھلے علاقوں میں درجہ حرارت 5-6 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی گر سکتا ہے۔
اس دوران سندھ اور بلوچستان کے ساحلی پٹی اور گہرے سمندر میں لہروں کی شدت میں تیزی آئیگی۔ ہماری ماہیگیروں سے اپیل کی گئی ہے کہ جمعے اور ہفتے کے دوران گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں یا حفاظتی اقدامات کے ساتھ سمندر میں جائیں۔ گہرے سمندر میں ہواؤں کی شدت 60-70 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔
کراچی میں جمعہ کی دوپہر چلنے والی تیز ہواؤں کے باعث شیر شاہ اور نارتھ ناظم آباد میں زیر تعمیر دیواریں گر گئیں، حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے، جن کی شناخت نہ ہوسکی۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں سے اپیل ہے کہ جمعے اور ہفتے کے دوران احتیاط کیجیے۔کمزور درختوں کے نیچے ہرگز کھڑے نہ ہو اور سائن بورڈز اور بل بورڈز سے دور ہے۔تیز ہواؤں کے سبب کچھ علاقوں میں کمزور درخت بھی گر سکتے ہیں۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Is waqt #Pakistan mein 46 fesad abadi hypertension ka shikar hai Is baray mein awaam ko agahi dena waqt ko zarurat… twitter.com/i/web/status/15265…
Haris jese tara tarap kar roraha tha us kay rone nay us kay ronay ne har sahibe dil ko ruladia kiok ab uskay qadmo… twitter.com/i/web/status/15265…
According to Mr. Wickremesinghe, the island nation is in dire need to secure $75m in #foreign exchange to pay for n… twitter.com/i/web/status/15265…
Crisis-hit #SriLanka is down to its last day of #petrol as announced by the country’s new prime minister, Ranil Wic… twitter.com/i/web/status/15265…
According to Siddiqui, Nawaz told him that the government is considering making efforts for the entertainment frate… twitter.com/i/web/status/15264…
Your email address will not be published. Required fields are marked *