راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
انٹرنیشل کرکٹ کونسل نے رواں سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈیول اور گروپس کا اعلان کر دیا ہے۔ شائقین کیلئے بڑی خبر یہ ہے کہ اب کی بار بھی پاکستان اور بھارت ایک ہی پول میں ہیں۔
پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی ٹاکرے کیلئے ایک بار پھر سے تیار ہو جائیں کیونکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر جلد ہی ٹکرانے والی ہیں۔
جی جناب اس سال پھر شائقین کرکٹ کیلئے ٹی ٹوئنٹی کپ کا میلہ سجے گا اور آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
شیڈیول کے مطابق سپر 12 راؤنڈ کے لیے چھ چھ ٹیموں کے دو گروپس بنائے گئے ہیں۔ پہلے گروپ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، انگلینڈ اور افغانستان شامل ہیں۔ پاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ اور بنگلا دیش گروپ ٹو کا حصہ ہیں۔ کوالیفائنگ راؤنڈ کے سیمی فائنل کھیلنے والی چاروں ٹیمیں سپر 12 راؤنڈ کا حصہ بنیں گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا افتتاحی میچ پہلے راؤنڈ کی ٹیموں سری لنکا اور نمیبیا کے درمیان 16 اکتوبر کو ہوگا۔ ایونٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 16 سے 21 اکتوبر تک ہوبارٹ اور جےلونگ میں شیڈول ہے۔ سابق عالمی چیمپئنز ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کوالیفائنگ راؤنڈ میں قسمت آزمائیں گے۔
سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہو گا، پہلے میچ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔ ایونٹ کا سب سے بڑا میچ پاک بھارت ٹاکرا 23 اکتوبر کو میلبرن میں شیڈول ہے۔یاد رہے کہ پاکستان براہ راست سپر 12 راؤنڈ میں جگہ بناچکا ہے۔
پاکستان 3 نومبر کو جنوبی افریقہ جبکہ 6 نومبر کو بنگلا دیش کا مقابلہ کرے گا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنلز سڈنی اور ایڈیلیڈ میں 9 اور 10 نومبر کو ہوں گے۔ ٹی 20 کرکٹ میلے کا فائنل 13 نومبر کو تاریخی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
According to the sources, PM’s speech is being prepared and the address would be recorded and aired on Wednesday af… twitter.com/i/web/status/15268…
Prime Minister #ShehbazSharif is expected to address the nation owing to the ‘tough’ economic decision made by PML-… twitter.com/i/web/status/15268…
At least one of the ministries from the Ministries of Finance and the Ministry of Information Technology and Teleco… twitter.com/i/web/status/15268…
The government decides to bring #PayPal, the American company of worldwide online payment to Pakistan.… twitter.com/i/web/status/15268…
Is waqt #Pakistan mein 46 fesad abadi hypertension ka shikar hai Is baray mein awaam ko agahi dena waqt ko zarurat… twitter.com/i/web/status/15265…
Your email address will not be published. Required fields are marked *