راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
قسمت کی ہما بابر اعظم پر کچھ زیادہ ہی مہربان ہے ، آئی سی سی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دا ائیر کی کپتانی کے بعد قومی کپتان بابر اعظم کے نام آئی سی سی نے ایک اور بڑا ایوارڈ بھی کر دیا گیا ہے۔
آئی سی سی نے ون ڈے پلیئر آف دا ائیر کا اعلان کر دیا ہے اور بھلا اس ایوارڈ کا مستحق کنگ بابر سے بڑھ کر کون ہو سکتا تھا!!!
سال کے بہترین ون ڈے کرکٹر کے اعزاز کے لیے بابر اعظم کا مقابلہ جنوبی افریقہ کے جانیمن ملان، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ سے تھا اور آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے حصے میں آیا۔
بابر اعظم نے اگرچہ 2021 میں صرف چھ ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے لیکن ان میچوں میں ان کی کارکردگی متاثر کن رہی اور انھوں نے 67.50 کی اوسط سے 405 رنز بنائے جن میں دو سنچریاں شامل تھیں۔
بابر اعظم نے یہ اعزاز ملنے کے بعد اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ میں پہلے تو اپنے مداحوں کی جانب سے حمایت اور پسندیدگی پر ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور اس کے علاوہ وہ آئی سی سی، پی سی بی اور خصوصی طور پر پاکستان ٹیم کا شکر گزار ہوں۔جس طرح ٹیم نے مجھے سپورٹ کیا اور بیک کیا، یہ ان کے بغیر ہو نہیں سکتا تھا۔ مجھے بہت فخر ہے کہ میرے پاس ایسی ٹیم ہے۔ میں اپنے والدین کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنھوں نے میرے لیے دعائیں کیں۔
یاد رہے تینوں فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سال 2021 میں سب سے زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں۔کپتان بابراعظم نے سال 2021 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں 3 سنچریز اور13 ففٹیز بنائی ہیں ۔بابر اعظم نے مجموعی طور پر 14 ففٹی پلس اسکور بطور کپتان بنائے۔
بابر اعظم کو آئی سی سی نے اس سے قبل 2021 کی بہترین ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم میں نہ صرف شامل کیا تھا بلکہ ان دونوں ٹیموں کی کپتانی بھی انھیں سونپی گئی تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ، سابق کھلاڑیوں اور پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے بابراعظم کو ایوارڈ جیتنے پر بھرپور مبارکباد دی ہے اور بابر اعظم پاکستانی ٹویٹر میں ٹاپ ٹریند بن چکا ہے جہاں بابر کے مداح ان سے محبت کا بھرپور اظہار کر رہے ہیں۔
▪️ 6 matches
▪️ 405 runs
▪️ 67.50 average
▪️ 2 centuriesNo.1 ranked batter #BabarAzam named as ICC Men's ODI Cricketer of the year👑
Read more: https://t.co/9m7704c4hm#ICCAwards pic.twitter.com/Y41klikUS5
— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) January 24, 2022
Congratulations Rizwan for being named ICC T20 international cricketer of the year. Keep making the nation proud pic.twitter.com/PMYtumj0XW
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 23, 2022
Babar Azam – ICC ODI Cricketer of the Year ❤️ 👑 #ICCAwards #BabarAzam pic.twitter.com/iaAI23edD8
— Wajahat Kazmi (@KazmiWajahat) January 24, 2022
ICC Announced King 👑 Babar Azam as ICC Men's ODI Cricketer of the year 2021 and he is also No.1 ODI anD T20I Batsman in the world. Both T20 and ODI Cricketers of the year 2021 from Pakistan 🇵🇰. We are living in the era of King 👑 Babar. 👑🔥#BabarAzam pic.twitter.com/nyTbhMbUlz
— Gumnam Heros (@Gumnam_heros) January 24, 2022
واضح رہے کہ بابر اعظم آئی سی سی کی جانب سے 2021 میں کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈ کے لیے منتخب کیے جانے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔
ان سے قبل محمد رضوان کو ٹی 20 فارمیٹ کے لیے سال کا بہترین کھلاڑی جبکہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر فاطمہ ثنا کو سال کی بہترین ابھرتی ہوئی کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا تھا۔
راوا نیوز کی جانب سے بھی بابر اعظم کو یہ کامیابی مبارک ہو ، راوا بابر اعظم کی مستقبل میں بھی کامیابیوں کے لئے دعاگو ہے۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Finance minister #IshaqDar announced that the price of #Petrol would increase by 35 rupees to 249.80 rupees per l… twitter.com/i/web/status/16199…
UAE President Mohammed bin Zayed Al Nahyan has reportedly cancelled his proposed visit to federal capital of Pakist… twitter.com/i/web/status/16199…
In the early hours of Monday, the Evacuee Trust Property Board (ETPB) shut the #LalHaveli, the home of Awami Muslim… twitter.com/i/web/status/16199…
The #australianopen2023 took place in Melbourne Park in Victoria, #Australia In the men's singles final,… twitter.com/i/web/status/16199…
#SabaFaisal published a story on Instagram informing her fans that she was travelling to Lahore for an important pi… twitter.com/i/web/status/16199…
Your email address will not be published. Required fields are marked *