راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا اور گلوکار نک جونس کے گھر سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش۔
ترتیب وتدوین صبحین عماد
پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے یہ خبر اپنے سوشل میڈیااکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اپنے گھر میں ننھے مہمان کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں کہ ہمارے گھر سروگیسی کے ذریعے ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔
تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے گھر بیٹا ہوا ہے یا بیٹی۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق پریانکا اور نک جونس کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ لیکن ابھی تک پریانکا یا نک کے گھر والوں نے بچے کی جنس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
پریانکا چوپڑا نے تمام لوگوں سے درخواست کی کہ ان کی زندگی کے اس خاص وقت میں ان کی رازداری کا خیال رکھا جائے کیونکہ اس وقت وہ اور نک جونس اپنے خاندان پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے یہ خبر شیئر کرتے ہی اداکارہ کترینہ کیف، نیہا دھوپیا، ہماقریشی سمیت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ میں اب سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا رجحان نارمل ہوتا جارہا ہے۔
پریانکا چوپڑا واحد اداکارہ نہیں ہیں جن کے گھر سروگیسی یعنی کرائے کی کوکھ کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی ہے بلکہ اس سے قبل بالی ووڈ کے بڑے بڑے ستارے جیسے شاہ رخ خان، عامر خان، کرن جوہر، سنی لیونی، ایکتا کپور، تشار کپور، پریتی زنٹا بھی سروگیسی کے ذریعے والدین بن چکے ہیں۔
source: social media
content: sabheen ammad
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Recodic mansoobay say na sirf #Balochistan kay liye balkay Pakistan kay liye iqtesadi darwazay khul jaingay . Ye m… twitter.com/i/web/status/15287…
He added that the 40 days of the #ShehbazSharif’s government only skyrocketed the #economic issues of the country,… twitter.com/i/web/status/15286…
News anchor #KamranKhan gave the nation hope on the political front as his video went viral on social media, explai… twitter.com/i/web/status/15286…
Due to strong winds, the conflagration spread to other areas such as #Sherani and #Musakhail. Hundreds of hectares… twitter.com/i/web/status/15286…
Balochistan's #ChilgozaForest fire continues to rage for the 12th day, claiming three lives and burning four severe… twitter.com/i/web/status/15286…
Your email address will not be published. Required fields are marked *