راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور انکے شوہر نک جونس کے ہاں سروگیسی کے ذریعے پہلی بیٹی کی پیدائش کے بعد سروگیسی طریقہ کار ایک بار پھر زیر بحث آ گیا ہے اور مداح یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر ہالی وڈ اور بالی وڈ میں بچوں کی پیدائش کے لئے مقبول سروگیسی طریقہ کار ہے کیا؟
ہالی وڈ اور بالی وڈ اداکاروں کی سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کی خبریں اکثر ہی سامنے آتی ہیں اور یہ رجحان اب مزید بڑھتا جا رہا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ سروگیسی ہے کیا؟
سروگیسی میں والدین بننے کے خواہشمند جوڑے کا اسپرم اور ایگ حاصل کرکے لیبارٹری میں ایمبریو بنایا جاتا ہے، پھر اسے کسی دوسری خاتون کے یوٹرس میں انجیکٹ کر دیا جاتا ہے یعنی سیروگیسی کےعمل کا سہارا لیتے ہوئے ماں اور باپ کے اسپرم لیکر کسی اور خاتون کے ذریعے حمل کا عمل ممکن بنایا جاتا ہے۔
سروگیسی خاص طور پر ان جوڑوں کے لیے بہت مفید ثابت ہو سکتی ہے جو قدرتی طور پر بچے پیدا نہیں کر سکتے۔ اس عمل کے ذریعے وہ گود لینے کے طویل اور مشکل عمل سے گزرے بغیر اپنے بچوں کے والدین بن سکتے ہیں۔
سروگیسی کا مشورہ ڈاکٹر ان خواتین کو دیتے ہیں جن کی عمر زیادہ ہو یا انہیں ہارمونل مسائل ہوں یا پھر وہ صحت کے مسائل کے باعث پریگنینسی کے دوران مس کیرج کے خطرے سے دوچار ہو سکتی ہوں۔
اداکاراؤں میں اس کا بڑھتا رجحان اپنی فٹنس اور فیگر کو برقرار رکھنے کے لئے بھی ہے۔
پریانکا چوپڑا پہلی بالی وڈ اداکارہ نہیں ہیں جن کے یہاں سروگیسی سے بچے کی پیدائش ہوئی ہے اس سے قبل بھی کئی بھارتی اداکار سروگیسی کے ذریعے والدین بن چکے ہیں۔
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان:
اداکار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کا چھوٹا بیٹا ابرام 2013 میں سروگیسی کے ذریعے پیدا ہوا تھا۔ شاہ رخ کے پہلے بھی دو بچے آریان اور سہانا تھے جب کہ تیسرے کی پیدائش کے لیے انہوں نے سروگیسی کا انتخاب کیا۔
عامر خان:
اداکار عامر خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے ہاں بیٹے آزاد راؤ کی پیدائش سن 2011 میں سروگیسی کے ذریعے ہوئی تھی۔
سنی لیونی:
معروف بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی نے بھی بچوں کی پیدائش کے لئے سروگیسی کے طریقہ کار کو منتخب کیا اور انکے ہاں سن 2018 میں جڑواں بیٹیوں کی پیدائش ہوئی۔
کرن جوہر:
فلم اسٹار اور پروڈیسر کرن جوہر بھی بھلا کیوں پیچھے رہتے۔ کرن جوہر سن 2017 میں سروگیسی کے ذریعے ایک بیٹی اور بیٹے کے باپ بنے۔
شلپا شیٹی:
شلپا شیٹی نے جب 44 سال کی عمر میں دوبارہ ماں بننے کا فیصلہ کیا تو انہوں نے بھی سروگیسی کے طریقہ کار کو زیادہ محفوظ سمجھا اور انکے ہاں سن 2020 میں بیٹی سمیشا کی پیدائش ہوئی۔
پریتی زنٹا:
اداکارہ پریتی زنٹا کے ہاں گزشتہ برس نومبر میں جڑواں بچوں ایک بیٹا اور ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ ان کے بچوں کی پیدائش بھی سروگیسی کے عمل کے ذریعے ہوئی۔
فرح خان:
بالی وڈ کی ہر دلعزیز اور بے باک ادکارہ و پروڈیوسر فرح خان نے بھی اولاد کے لئے سروگیسی کے طریقے کو اپنایا اور ان کے 3 بچے ہیں جو سروگیسی کی مدد سے پیدا ہوئے ۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Kabhi sahra kabhi smanadar to kabhi truck mein.
Mazeed Jaaniye
bit.ly/3a644Nf
.
.
.
#ravapk pic.twitter.com/oX8qizO0GO
The #petrolprices are now touching the figures of Rs.250. The public is helpless and furious. A man said that the m… twitter.com/i/web/status/15427…
Khan admitted that #PTI leaders including the former federal minister and PTI allies were being threatened to leave… twitter.com/i/web/status/15427…
Former prime minister #ImranKhan talked about the threats he and his party have been receiving. In an interview, he… twitter.com/i/web/status/15427…
Talking about #IMF demands, Khan said that his government had been a part of IMF’s program for 2.5 years but they w… twitter.com/i/web/status/15427…
Your email address will not be published. Required fields are marked *