3 23 808x454

قابل فخر لمحہ: جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج

57 views

 کچھ لمحے جو وقت کے صفحوں میں  امر ہوجاتے ہیں کچھ پل جو قابل فخر ہوجاتے ہیں ایسا ہی تاریخ ساز لمحہ پاکستان کی عدلیہ کی  تاریخ میں بھی رقم ہوا جب آج عائشہ ملک نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کا حلف اٹھا کر نئی تاریخ  لکھی ہے 

فہمیدہ یوسفی

تین جون 1966 کو  لاہور میں پیدا ہونے والی جسٹس عائشہ ملک  نے ابتدائی تعلیم پیرس اور نیویارک سے حاصل کیں اور پھر کراچی گرامر اسکول سے سینئر کیمبرج مکمل کیا۔ انہوں نے لاہور میں پاکستان کالج آف لا سے قانون کی تعلیم حاصل کی اور پھر ایل ایل بی کرنے کے لیے ہارورڈ لا اسکول کیمبرج، میساچیوسٹیس، امریکا گئیں جہاں انہیں 1998-1999 میں لندن ایچ گیمن کی فیلو نامزد کیا گیا۔

جسٹس عائشہ ملک لاہورہائی کورٹ میں جج تعینات ہونے تک رضوی، عیسیٰ، آفریدی اور اینگل لا فرم کے ساتھ پہلے سینئر ایسوسی ایٹ اور پھر فرم کے لاہور دفتر میں انچارج کے طور پر کام کرتی رہیں۔ وہ 2012 میں لاہور ہائی کورٹ کی جج تعینات ہوئی تھیں اور اس وقت وہ چوتھی سینئر ترین جج کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ انہیں بینکنگ، این جی اوز، مائیکرو فنانس اور اسکلز ٹریننگ پروگرامز کی ماہر وکیل تصور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے تحقیقی کام کیا اور پنجاب یونیورسٹی میں بینکنگ لا پڑھایا اور کالج آف اکاؤنٹنگ اور مینیجمنٹ سائنسز کراچی میں مرکنٹائل لا پڑھاتی رہی ہیں۔

 چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے جسٹس عائشہ ملک سے حلف لیا۔ جسٹس عائشہ ملک کی حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کا کہنا تھا کہ کسی چیز کا کریڈٹ نہیں لیں گے، جسٹس عائشہ ملک اپنی قابلیت کی بنیاد پر جج بنی ہیں۔

خیال رہے صدر مملکت کی منظوری کے بعد وفاقی وزارت قانون اور انصاف نے لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، وہ عدالت عظمیٰ کی پہلی خاتون جج بن گئی ہیں۔

جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں مدت ملازمت 2031 تک ہے

 دوسری جانب جسٹس عائشہ ملک  کی حلف برداری کے بعد سوشل میڈیا پر justiceayeshamalik# ٹرینڈ کررہا ہے

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری  نے اپنے ٹویٹ میں جسٹس عائشہ ملک کی حلف برداری کی تقریب کی تصویر شئیر کرتے ہوئےلکھا  کہ  یہ ایک طاقتور تصویر پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کی علامت ہے، مجھے امید ہے کہ وہ ہمارے عدالتی درجہ بندی کا اثاثہ ثابت ہوں گی… مبارک ہو

جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جسٹس عائشہ ملک کو مبارک باد دینے کا سلسلہ  بھی  جاری ہے

Source: TV ,Social Media Reports

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *