راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
آج کل ہر دوسرا شخص مائیگرین کا شکار ہے، ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ مردوں کے بہ نسبت خواتین مائیگرین کا زیادہ شکار ہوتی ہیں لیکن اس کا علاج کیا ہے؟
مائیگرین دراصل آدھے سر کے درد کو کہتے ہیں جس کو درد شقیقہ بھی کہا جاتا ہے جو افراد مائیگرین کا شکار ہوتے ہیں ان کا عموماً اعصابی نظام کمزور ہوتا ہے، جس کے باعث وہ لوگ چھوٹے سے چھوٹے کام کرنے کے بعد تھکاوٹ محسوس کرنے لگتے ہیں انہیں دھندلا دِکھائی دینے لگتا ہے، آوازیں اور روشنی بُری لگنے لگتی ہے، چڑچڑاپن ہوتا ہے اور نیند کی کمی بھی ہوتی ہے۔
تاہم مائیگرین سے کیسے جان چھڑائی جا سکتی ہے آئیے اس سے متعلق چند باتوں پر روشنی ڈالتے ہیں۔
مائیگرین سے نجات کے طریقے
پانی زندگی ہے، اپنے جسم کو اندر سے خشک نہ ہونے دیں کیونکہ پانی کی کمی سے جسم میں موجود رگوں اور پٹھوں میں کھچاؤ پیدا ہوتا ہے جس سے مائیگرین کا درد بھی ہوسکتا ہے اس لئے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور خود کو ہائیڈریٹ رکھیں۔
اگر آپ نمک مرچ والے کھانوں کے شوقین ہیں تو احتیاط کیجئے، اگر ضرورت سے زیادہ نمک استعمال کیا جائے تو اس سے ہائی بلڈ پریشراوراسٹروک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اس لئے نمک سے دور رہنا ہی آپ کی صحت کے لئے بہتر ہے، نمک کا زیادہ استعمال مائیگرین کی وجوہات میں سے ایک ہے۔
اکثر اوقات کام پر جانے کی ٹینشن میں یا کہیں کسی ضروری کام میں لگ جانے کے باعث بہت سے لوگوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ کھائے پیئے بغیر اپنے دن کا بیشتر حصہ گزار دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں بھوک کے باعث ان کے سر میں شدید درد یا مائیگرین شروع ہوجاتاہے۔ اس لئے اس بات کو ضروری بنائیں کہ بھوکے رہنے سے گریز کریں کیونکہ یہ ہلکے درد سے شروع ہو کر ایک بد ترین درد کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔
یہ کہنا بہت آسان ہے کہ دباؤ نہ لیا جائے اسے برداشت کیا جائے لیکن اس پر عمل کرنا بہت مشکل ہے، دباؤ کم کرنے کے لئے مختلف تراکیب استعمال کی جا سکتی ہیں، جس سے آپ کو تقویت ملے۔ مثلاً بہت سے افراد دباؤ کے وقت چہل قدمی کرنا پسند کرتے ہیں جس سے ان کا اسٹریس لیول کم ہو جاتا ہے اور وہ اپنے آ پ کو بہتر محسوس کرتے ہیں یا پھر کھلی فضا میں ننگے پاؤں گھانس پر چلنے اور بیٹھنے سے بھی ڈپریشن دور کرنے میں مدد ملتی ہے، یا پھر بچوں کے ساتھ کھیلنے سے بھی انسان بہتر محسوس کرتا ہے۔
سخت گرمی یا سخت سردی بھی مائیگرین شروع ہونے کی ایک بڑی وجہ ہوتی ہے، گرمی میں کوشش کریں کہ دھوپ میں زیادہ دیر باہر رہنے سے گریز کریں، اور سردی میں ٹھنڈی ہواؤں سے خود کو بچائیں اس سے آپ کے مائیگرین کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، اس کے علاوہ ٹھنڈا پانی پینے اور آئس پیک یا ہاٹ پیک اپنے سر اور گردن پر رکھنے سے بھی آپ بہت بہتر محسوس کریں گے۔
تو اب مائیگرین کو خود پر حاوی ہونے سے پہلے ہی آپ خود اسے قابو کرسکتے ہیں ان احتیاطی تدابیر کو اپنائیں اور خوش رہیں تندرست رہیں
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
#AbdullahKhattak, a medical student at #aghakhanuniversity and vlogger passed away in a tragic accident in Peshawar… twitter.com/i/web/status/15421…
Garmi say sataye #Karachi kay shahrion par #KElectric kay sitam jari shahr mein #loadshedding 18 say 22 ghnatay tak… twitter.com/i/web/status/15421…
Abbasi blamed the #PTI government for #poweroutages and said that the country cannot afford coal or furnace oil to… twitter.com/i/web/status/15420…
The former prime minister of Pakistan and PML-N leader #ShahidKhaqanAbbasi said that the country has to bear… twitter.com/i/web/status/15420…
The former president was in the armored SUV “The #Beast” and according to Hutchinson, he was irate when Engel told… twitter.com/i/web/status/15420…
Your email address will not be published. Required fields are marked *