13 4 808x454

کیا ویرات کوہلی کی بری پرفارمنس کی وجہ انکی انوشکا سے شادی ہے؟

55 views

سابق  بھارتی  کپتان  اور  مایہ  ناز  بلے  باز  ویرات کوہلی ان  دنوں  آؤٹ  آف  فارم  ہیں  اور  اس  وجہ  سے  انہیں  کڑی  تنقید  کا  سامنا  بھی  کرنا  پڑ  رہا  ہے  ۔ 

حرا  خالد

بھارتی  بلے  باز  ویرات  کوہلی کی  پرفارمنس آج  کل  کافی  خراب  چل  رہی  ہے  اور  بھارتی  کرکٹ  بورڈ  نے  ان  سے  ٹی  ٹوئنٹی  اور  ٹیسٹ  کرکٹ  کی  کپتانی  بھی  لے  لی  ہے۔

آخر  ویرات  کوہلی  آؤٹ  آف  فارم  کیوں  ہو  گئے  اس  حوالے  سے  پاکستانی  اسٹار  کرکٹر  شعیب  اختر  نے  اپنی  رائے  کا  اظہار  کیا  ہے۔سابق  پاکستانی فاسٹ  باؤلر  شعیب اختر  کا کہنا ہے کہ بھارتی سابق کپتان ویرات کوہلی نے جلد شادی کرلی  جس  کے  بعد  اب انہیں فارم کے مسائل کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگومیں شعیب اخترکا کہنا تھا کہ شادی جلد کرنے سے ویرات کوہلی کے لئے فارم کے مسائل پیدا ہوئے جنہیں اب بھگتنا پڑے گا۔  شعیب  اختر  نے  مزید  کہا  کہ  اگر  میں کوہلی کی جگہ  ہوتا تواتنی جلدی شادی نہ کرتا۔

شعیب  اختر  کا  گفتگو  میں  کہنا  تھا  کہ  ویرات نے 6 سے 7 سال کپتانی کی لیکن میں کبھی بھی ان کی کپتانی کے حق میں نہیں تھا، میں صرف یہ چاہتا تھا کہ وہ 100، 120 رنز بناتا رہے اور اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز رکھے۔

شعیب اختر نے ویرات کوہلی کی موجودہ کرکٹ پر  کہا کہ ویرات نے کپتانی چھوڑی نہیں بلکہ اُنہیں ایسا کرنے پر مجبور کیا گیا، یہ ان کے لیے بہترین وقت نہیں ہے لیکن انہیں یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ کس چیز سے بنے ہیں، کیا وہ اسٹیل کا بنا ہے یا لوہے کا؟

شعیب اختر سے جب یہ سوال کیا گیا کہ کیا شادی کا دباؤ کسی کھلاڑی کے کھیل کو متاثر کرنے میں کوئی کردار ادا کرتا ہے تو اُن  کا  جواب  ہاں  میں  تھا۔

شعیب اختر نے کہا کہ بچوں کا  اور خاندان کا دباؤ ہوتا ہے، جیسے جیسے ذمہ داری بڑھتی ہے، اتنا ہی دباؤ بھی بڑھتا ہے، کرکٹرز کا کیرئیر 14 سے 15 سال کا ہوتا ہے جس میں آپ پانچ چھ سال تک اپنے عروج پر رہتے ہیں، ویرات کے وہ سال گزر چکے ہیں، اب اُنہیں جدوجہد کرنی ہے۔

انہوں نے ساتھ  ساتھ  آئندہ  آنے  والے  کھلاڑیوں  کو  یہ  مشورہ دیا کہ کھلاڑی بالخصوص ٹیم کے کپتان کو رول سے ریٹائر ہونے کے بعد ہی شادی کرنی چاہیے۔شعیب اختر نے کہا کہ میں نے ریٹائر ہونے پر شادی کی تھی، بطور کپتان، آپ کو میڈیا، برانڈ اور ان جیسی تمام چیزوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شعیب اخترنے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ شادی کرنا غلط ہے لیکن جب آپ ملک کے لئے کھیل رہے ہوتو کھیل کوانجوائے کرنا چاہئیے۔ عوام کوہلی سے پچھلے20 برس سے محبت کرتے ہیں اورکوہلی کواس محبت کوقائم رکھنا چاہئیے تھا۔

شعیب اخترنے مزید کہا کہ کرکٹرکی پروفیشنل زندگی وہ 10اور12 سال اہم ہوتے ہیں جب وہ رنز بنا  رہا ہو  اور کرکٹ انجوائے کررہا ہو۔ یہ وقت دوبارہ نہیں آتا۔شادی اورکپتانی سے آپ کی کرکٹ متاثرہوتی ہے۔ مداحوں اورگھریلو مسائل کے دباؤ کا اثر پرفارمنس اورفارم پر  پڑتا ہے۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی نے 2014 میں بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالی تھی اور ریکارڈ 68 ٹیسٹ میچوں میں کپتانی کی ، جن میں سے 40 میں فتح اور 17 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *