1 28 808x454

ارطغرل غازی کے “ارتک بے” کینسر کی جنگ ہار گئے

89 views

مشہور ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مشہور کردار’ارتک بے‘ طویل عرصہ کینسر میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔

صبحین عماد

ایک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا 

مشہور ترک ڈراما سیریز ارطغرل غازی میں طبیب اور ایک بہترین دوست کا کردار نبھانے والے آئبرک پیکچن کو ان کے آبائی گاؤں مرسیا میں سپرد خاک کیا جائے گا

چند ماہ قبل آئبرک پیکچن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پیارے دوستو! کمرمیں درد کی شکایت کی وجہ سے ڈاکٹر سے مشورہ کیا، اس کے ساتھ شروع ہونے والا عمل آج اس مقام پر پہنچا  کہ مجھے پھیپھڑوں کا کینسر ہے۔ ٹیومر بھی پھیل گیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ بدقسمتی سے ابتدائی مرحلے میں بیماری کی تشخیص نہیں ہوسکی ، کیموتھراپی کا پہلا دن ہے اور میرا خاندان اور دوست میرے معاون ہیں، میں اپنی صحت کو بحال کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔

آئبرک پیکچن  صرف 51 سال کے تھے اور ان کے دوستوں نے ان کی مسلسل جدوجہد میں ان کا بھرپور ساتھ دیا لیکن وہ بدقسمتی سے جانبر نہ ہوسکے۔

آئبرک کے انتقال کی خبر سے پورے ترکی میں صدمے کی لہریں دوڑ گئی اور ان کے ساتھی اداکاروں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ برس جنوری میں سیریل ارطغرل غازی میں ’’بامسی‘‘ اور ’’ارتک بے‘‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اسلام آباد میں ترک سفیر مصطفیٰ یوردکل نے بھی دونوں اداکاروں کے ہمراہ ایک تصویر ٹوئٹ کرکے یہ ثبوت دیا کہ وہ پاکستان میں ہی موجود ہیں۔

ارتک بے کون تھے؟؟

شہرہ آفاق ڈراما دیریلش ارطغرل میں طبیب کا کردار ادا کرنے والے اداکار ارتک بے طویل عرصے سے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کرگئے

ارتک بے کا اصل نام آئبرک پیکچن تھا انہوں نے کئی عرصے تک سرکاری نوکری کی تاہم 2001 میں اداکاری کا پیشہ اختیار کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو لوہا منوایا اور ترک شوبز انڈسٹری کو لاتعداد مقبول ترین فلم و ڈراموں سے نوازا لیکن عالمی شہرت انہیں ترک ڈرامہ سیریل دیریلش ارطغرل سے ملی۔

ترک سیریز کے سیزن 2 سے انٹری دینے والے ارتک بے نے مرکزی کردار ارطغرل غازی کے وفادار ساتھی اور کائی قبیلے کے بہترین طبیب کا کردار ادا کیا تھا، مداحوں کی جانب سے ارتک بے کے کردار کو اتنی پذیرائی ملی کہ وہ سیریز کے سیزن 5 تک جڑے رہیں اور اپنی جانداری ادارکاری سے ڈراما میں جان ڈالتے رہے۔

انہوں نے جنوری 2021 میں ارطغرل غازی کے بامسی کے ساتھ پاکستان کا بھی دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے پاکستانی مداحوں کی جانب سے خوب پیار اور محبت سمیٹی۔ 51 برس کی عمر میں آئبرک پیکچن کے انتقال کی خبر پر ترک سمیت پاکستانی مداح بھی سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کررہے ہیں اور ڈراما ارطغرل غازی میں ان کی شاندار فنی صلاحیتوں کو یاد کررہے ہیں۔

آج ترک سمیت پاکستان میں بھی سوگ کا سماء ہے پاکستان میں ان کے انتقال پر سوشل میڈیا پر ان کے مداح شدید غم کے ساتھ افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *