راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
بختاور بھٹو زرداری اپنی 32 ویں سالگرہ سسرال میں منا رہی ہیں۔ سالگرہ کے موقع پر انکے شوہر محمود چوہدری نے انہیں خوبصورت سرپرائز دیا۔
حرا خالد
محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری آج اپنی 32 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ سالگرہ کے پرمسرت موقع پر بختاور کو شوہر کی جانب سے دیے جانے والا سرپرائز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
محمود چوہدری نے انسٹاگرام پر سرپرائز سے متعلق پوسٹ شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اہلیہ کیلئے پھولوں اور غباروں سے سجاوٹ کی رکھی ہے اور ساتھ ہی سالگرہ کا کیک بھی رکھا ہے۔
محمود چوہدری نے اس پوسٹ کے کیپشن میں بختاور کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو ، شہزادی ، آپ کو سالگرہ مبارک ہو۔
مبارک تمھیں خوشی کا یہ سماں
مبارک تمھیں یہ کہکشاں,
سلامت رہو، رہو تم جہاں
سلامت سلامت، رہو شادماں۔۔۔
اس کے علاوہ انہوں نے اسٹوری بھی پوسٹ کی جس میں بیٹے میر حاکم کی جانب سے دیے جانے والا کارڈ دکھایا گیا۔ انہوں نے بیٹے کی طرف سے بختاور بھٹو کو ’نمبر ون مام‘ کا خطاب بھی دیا۔
آصفہ بھٹو زرداری نے بھی بہن بختاور بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر یادگار تصویر شیئر کی اور پیغام دیا۔ آصفہ بھٹو کی جانب سے شیئر کی جانے والی یہ تصویر گزشتہ برس بختاور بھٹو زرداری کی شادی کے موقع پر لی گئی تھی۔
Wishing the worlds best sister @BakhtawarBZ and the mother of my favourite lil baby boy, the happiest of birthdays! Miss being with you today and sending long distance ❤️ today tomorrow and always 💖 pic.twitter.com/iVPI5Od7uH
— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) January 25, 2022
آصفہ بھٹو نے لکھا کہ دنیا کی بہترین بہن اور میرے پسندیدہ بچے کی ماں کے لیے نیک خواہشات، آپ کے ساتھ رہنا یاد آتا ہے اس لیے اس موقع پر دور سے ہی محبت کا اظہار کررہی ہوں۔آصفہ بھٹو کے اس ٹوئٹ کو بلاول بھٹو زرداری نے بھی شیئر کیا۔
دوسری جانب بختاور نے انسٹاگرام اسٹوری پر بلاول، آصفہ اور اپنے والد آصف علی زرداری کی جانب سے بھیجے جانے والے خوبصورت گلدستوں کی تصاویر شیئر کیں۔
خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری آج اپنی 32 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ بختاور بھٹو زرداری 25 جنوری 1990 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، بختاور بھٹو زرداری نے انگریزی ادب میں ایم اے اور گریجویشن ایڈن برگ یونیورسٹی سے پاس کیا ہے۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Recodic mansoobay say na sirf #Balochistan kay liye balkay Pakistan kay liye iqtesadi darwazay khul jaingay . Ye m… twitter.com/i/web/status/15287…
He added that the 40 days of the #ShehbazSharif’s government only skyrocketed the #economic issues of the country,… twitter.com/i/web/status/15286…
News anchor #KamranKhan gave the nation hope on the political front as his video went viral on social media, explai… twitter.com/i/web/status/15286…
Due to strong winds, the conflagration spread to other areas such as #Sherani and #Musakhail. Hundreds of hectares… twitter.com/i/web/status/15286…
Balochistan's #ChilgozaForest fire continues to rage for the 12th day, claiming three lives and burning four severe… twitter.com/i/web/status/15286…
Your email address will not be published. Required fields are marked *