13 6 808x454

سگریٹ کی ویڈیو کیا وائرل ہوئی، مجھے آئٹم گرل سمجھ لیا۔۔۔علیزے شاہ

62 views

اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ کی اسموکنگ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں آئٹم نمبر کی پیشکش ۔

صبحین عماد

ہمیشہ ااپنے متنازع بیانات اور بولڈ تصاویر کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی علیزے اہ ایک بار پھر خبروں میں چھائی ہوئی ہیں اس اپنی سیگرٹ کی ویڈیو وارل ہونے کے بعد اب انھیں فلموں مین اداکاری کی نہین بلکہ آٹم نمبر کی پیشکش آنے لگیں ہیں۔

جی ہاں صحیح پڑھا آپنے ویسے یاد تو ہوگا کہ ابھی چند روز قبل علیزے شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گاڑی میں بیٹھ کر سگریٹ نوشی کرتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔

 یہ ویڈیو علیزے شاہ کے علم میں لائے بغیر بنائی گئی تھی اور ان کی اجازت کے بغیر کسی نامعلوم شخص نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔

علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ اس ویڈیو کی وجہ سے ان کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

 علیزے نے حال ہی میں انسٹا اسٹوری پر بتایا کہ ’’میری اسموکنگ کی ویڈیو لیک ہونے کے فوراً بعد مجھے آئٹم سونگ کی پیشکش ہوئی۔ سگریٹ کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہونے پر سمجھا گیا کہ میں آئٹم گرل بننے کے لیے تیار ہوں‘‘۔

فلک شبیر کے نئے گانے میں علیزے شاہ کا نازیبا رقص، ویڈیو وائرل

یہاں ان کی کہی بات کے بعد بہت سے سوال جنم بھی لے رہے ہیں اپنی معصومیت اور بھولی بھالی علیزے شاہ جس طرھ اچانک ابھر کر سامنے آئیں ہیں اور آئ روز کسی نہ کسی خبر کی زینت بنی رہتی ہیں تو اس پیشکش پر اتنی ناراضگی کیوں ، جبکہ پاکستانی انڈسٹری میں ایسی کئی کامیاب اداکارائیں بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنی بہترین اداکاری کے ساتھ ساتھ کامیاب آئٹم نمبر بھی کیے ہیں ۔

علیزے شاہ کے نا مناسب لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شور ۔۔ 

معصوم سی علیزے شاہ سے ایک معصوم سوال کیا آٹم نمبر کی پیشکش خراب پیشکش ہے؟ خیر جانے دیجیے۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ کی اسموکنگ ویڈیو وائرل ہونے پر ایف آئی اے سائبر کرائم کے صدر عمران ریاض نے کسی کی اجازت کے بغیر اس کی ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل کرنے کی صورت میں ہونے والے نتائج سے آگاہ کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *