7 25 808x454

پی ایس ایل کا نیا گانا۔۔ سوشل میڈیا پر میمز کا ہنگامہ

65 views

پاکستان سپر لیگ کے آفیشل سونگ  ” آگے دیکھ  ” جس کا بے چینی سے انتظار تھا۔ آخر کار جاری کردیا گیا لیکن سوشل میڈیا پر یہ کیا ہورہا ہے۔

صبحین عماد

 عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کی آواز میں ریکارڈ اس 3 منٹ کے  گیت میں ولولہ اور جوش دیکھنے کو ملا۔ جس کو سوشل میڈیا پر جہاں پذیرائی ملی تو وہی ایک بار پھر علی ظفر کی یاد سب کوستانے لگی اور کچھ کا خیال ہے کہ علی ظفر کے بعد کوئی اور گلوکار پی ایس ایل کا آفیشل سونگ بہتر انداز میں گا ہی نہیں سکا۔

گانا ریلیز کیا ہوا کہ جیسے سوشل میڈیا پر سب ہی بے چین ہوگئے اور پاکستان سپر لیگ 7 کے نئے ترانے ’’آگے دیکھ‘‘ پر سوشل میڈیا پر ایک بار پھر میمز کا طوفان امڈ آیا ہے اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی لوگ علی ظفر کے ’’اب کھیل جمے گا‘‘ کو یاد کررہے ہیں اور یہی وجہ رہی کہ پی ایس ایل کے ساتھ ساتھ علی ظفربھی ٹاپ ٹرینڈ پر گردش کرنے لگے ۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پی سی بی نے اس گیت کو ایونٹ سے صرف 2 دن پہلے جاری کیا ہےجبکہ اس سے قبل ہفتے بھر پہلے آفیشل سونگ کو پرستاروں کے لیے پیش کردیا جاتا تھا۔

 بہرحال عاطف اسلم کے چاہنے والے تو اس گیت کو غیر معمولی طور پر پسند کررہے ہیں اور جو تنقید کررہے ہیں، اُنہیں مشورہ دیا جارہا ہے کہ اگر انہیں یہ گانا پسند نہیں آیا تو پرانے گیت سن کر اپنا شوق پورا کرلیں۔

سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کی بہار ہیں۔ ایک صارف صائم لکھتے ہیں کہ اس گیت کو سن کر علی ظفر نے یہی کہا ہوگا کہ جلوہ ہے ہمارا۔

ید رہے کہ پچھلی بار گروف میرا ریلیز ہونے کے بعد بھی یہی کہاجارہا تھا کہ علی ظفر کا گانا زیادہ بہتر تھا جبکہ اس بار پاکستان سپر لیگ کے نئے ترانے میں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے اور عبداللہ صدیقی نے گانے کی موسیقی دی ہے۔

 گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول  تو ہوگیا لیکن سوشل میڈیا پر نئئے میمزنے بھی خوب رونق بڑھائی اور گانے کی ریلیز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان امڈ آیا اور ہر بار کی طرح پی ایس ایل کے نئے ترانے کے ریلیز ہوتے ہی گلوکار علی ظفر کا نام بھی ٹوئٹر پر ٹرینڈ پر ہے ۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *