راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے چند روز قبل ٹینس کے بیس سالہ کیرئیر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم اب میڈیا سے گفتگو کے دوران انکا کہنا ہے کہ انہیں یہ اعلان جلد کر دینے پر پچھتاوا ہو رہا ہے۔
بھارت اور دنیا بھر میں یکساں مقبول ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 19 جنوری کو کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا اور یہ کہا تھا کہ 2022 انکے کھیل کا آخری سال ہوگا تاہم اب وہ یہ بات میڈیا کو بتا دینے کے بعد نئی مشکل سے دوچار ہو گئی ہیں اور پے در پے ریٹائرمنٹ سے متعلق سوالات انہیں پریشان کر رہے ہیں۔
انڈین میڈیا کے مطابق جب ثانیہ مرزا سے سوال کیا گیا کہ آیا ٹینس اور دوروں کے حوالے سے ان کا نقطہ نظر بدل گیا ہے، کیونکہ یہ ان کا آخری سیزن ہے تو انکا کہنا تھا کہ میں ریٹائرمنٹ کے بارے میں ہر میچ کے وقت نہیں سوچتی، میرے خیال میں میں نے یہ اعلان بہت جلدی کردیا ہے، مجھے اس کا پچھتاوا ہے کیونکہ مجھ سے اس وقت اسی بارے میں سوال پوچھے جا رہے ہیں۔
ثانیہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں میچز جیتنے کے لیے کھیلتی ہوں اور جب تک میں کھیل رہی ہوں، میں کوشش کروں گی کہ ہر میچ جیتوں، یہ ریٹائرمنٹ ہر وقت میرے ذہن پر سوار نہیں ہوتی۔
پینتیس سالہ ٹینس اسٹار نے کہا کہ مجھے ٹینس کھیلنا اچھا لگتا ہے، ہمیشہ سے لگتا ہے، چاہے جیتوں یا ہاروں اور میرا اس پر ابھی بھی یہی نظریہ ہے۔ میں اپنی 100 فیصد کوشش کرتی ہوں، کبھی یہ کام کر جاتی ہے کبھی نہیں، لیکن میں پورے سال تک کے لیے مکمل طور پر موجود ہوں، میں واقعی یہ نہیں سوچنا چاہتی ہے کہ سال کے آخر میں کیا ہو گا۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے آسٹریلین اوپن ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔میلبرن میں میڈیا سے گفتگو میں ثانیہ مرزا نے کہا تھا کہ 2022ء میرا آخری ٹینس سیزن ہوگا۔
انہوں نے کہا تھا کہ ریٹائرمنٹ کی کئی وجوہات ہیں، لیکن سادہ سی بات یہ ہے میں نہیں کھیلوں گی۔بھارتی ٹینس اسٹار کا مزید کہنا تھا کہ میری ریکوری طویل ہورہی ہے اب مجھے 3 سال کے بیٹے کا بھی سوچنا ہے، جس کے ساتھ زیادہ سفر کرکے اسے بھی خطرے میں نہیں ڈال سکتی۔
یاد رہے ثانیہ مرزا انڈیا کی کامیاب ترین ٹینس کھلاڑی ہیں انہوں نے چھ گرینڈ سلیمز ٹائٹل اپنے نام کیے ہیں جن میں تین مکسڈ ڈبل ٹرافیز بھی شامل ہیں۔
اُنہوں نے اپنے 20سالہ ٹینس کیریئر میں مختلف ٹینس کے مقابلوں میں ٹوٹل 14 میڈل جیتے، جن میں 6 گولڈ میڈلز، 4 سلورمیڈلز اور 4 ہی برونز میڈلز شامل ہیں۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
#AbdullahKhattak, a medical student at #aghakhanuniversity and vlogger passed away in a tragic accident in Peshawar… twitter.com/i/web/status/15421…
Garmi say sataye #Karachi kay shahrion par #KElectric kay sitam jari shahr mein #loadshedding 18 say 22 ghnatay tak… twitter.com/i/web/status/15421…
Abbasi blamed the #PTI government for #poweroutages and said that the country cannot afford coal or furnace oil to… twitter.com/i/web/status/15420…
The former prime minister of Pakistan and PML-N leader #ShahidKhaqanAbbasi said that the country has to bear… twitter.com/i/web/status/15420…
The former president was in the armored SUV “The #Beast” and according to Hutchinson, he was irate when Engel told… twitter.com/i/web/status/15420…
Your email address will not be published. Required fields are marked *