راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
لاہور کے ایل ڈی اے چوک کاہنہ مین خاتون ڈاکٹر سمیت بچوں کے قتل کیس کا ڈراپ سین ہوگیا ہے اور قاتل کوئی اور نہیں بلکہ زندہ رہ جانے والا بیٹا نکلا۔ بدبخت بیٹے زین نے پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر ماں اور بہن بھائیوں کو قتل کیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے علاقے کاہنہ گجومتہ میں چند روز قبل خاتون ڈاکٹر سمیت تین بچوں کے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی تھی جہاں ایک گھر سے خاتون اور اس کے تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل تھا اور چاروں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
تحقیقات کے بعد اب اس اندوہناک واقعے کے اصل مجرم کا پتہ لگا لیا گیا ہے اور قاتل کوئی اور نہیں بلکہ بچ جانے والا چودہ سالہ بیٹا نکلا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے اور ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ زین واقعے کے روز نچلی منزل پر ہونے کی وجہ سے بچ جانے کا ڈرامہ کرتا رہا تاہم معاملہ کی حقیقت سامنے آنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ملزم اکیلا ہی کمرے میں رہتا تھا آئس کا نشہ کرتا تھا اور پب جی کھیلتا رہتا تھا، والدہ سے پیسے مانگتا تھا واقعے کے روز والدہ نے پیسے دینے سے انکار کردیا تھا اور پب جی کھیلنے سے منع کیا تھا۔پولیس نے بتایا زین نے پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پرماں اور3بہن بھائیوں کو قتل کیا۔
ملزم نے پولیس کو دوران تفتیش بتایا کہ وہ پب جی گیم کھیلنے کی وجہ سے نفسیاتی مریض ہوچکا تھا۔پولیس نے ملزم کو باقاعدہ گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا اور تفتیش کی جارہی ہے کہ اسلحہ کہاں سے آیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے ڈاکٹر والدہ کا ہی پستول اٹھایا، سب سے پہلے والدہ کے سر میں گولی ماری بعد ازاں ایک ایک کرکے تینوں بہن بھائیوں کو گولی مار کر قتل کردیا اور اپنے کمرے میں جاکر بیٹھ گیا۔ بعد ازاں اس نے ڈرامہ کیا کہ مجھے نہیں پتا پیچھے سے کون اہل خانہ کو مار گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دو تین دن تک لڑکے سے تفتیش کی گئی تو اس نے اعتراف جرم کرلیا اور اس نے کہا کہ وہ قتل کرنے کے وقت اپنے ہوش و حواس میں نہیں تھا، جب پولیس نے مزید معلومات کیں تو معلوم ہوا کہ لڑکا آئس کا نشہ کرتا تھا۔
یاد رہے چند روز قبل گجومتہ میں گھر کی بالائی منزل پر لیڈی ہیلتھ ورکر ناہید اور اس کے تین بچوں کی لاشیں ملی تھیں جنھیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا ۔ واقعہ میں ایک بچہ زین زندہ بچ گیا تھا جس نے گھر کے دوسرے حصے میں ہونے کا ڈرامہ رچایا۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ڈاکٹر ناہید مبارک زوجہ سبطین احمد عمر 40/42 سال، تیمور سلطان عمر 20/21سال، ماہ نور فاطمہ عمر 15/16 سال اور جنت فاطمہ عمر 09/10 سال کے نام سے ہوئی تھی۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Athara sala qatil Ramos agar muslaman hota to kia maghrabi media phir bhi yehi kehta kay Us ka bachpan ghareelo par… twitter.com/i/web/status/15294…
With the country’s #political leadership at daggers drawn, the situation is swiftly opening for non-#democratic for… twitter.com/i/web/status/15293…
#Pakistan ka syasi para mosam se bhi garam hai aisay mein dafa 144 ka itlaq mahol ko mazeed tanao aur sangeeni ki t… twitter.com/i/web/status/15293…
According to the sources, it seems an impractical task for the #authorities to arrest them during the march but the… twitter.com/i/web/status/15293…
PTI chairman #ImranKhan’s call for #AzadiMarch brought a large number of people to #Islamabad, including many #PTI… twitter.com/i/web/status/15293…
Your email address will not be published. Required fields are marked *