3 30 808x454

کیا آپ جانتے ہیں آج کل پورا پاکستان کیوں بیمار ہے؟؟

618 views

کیا آپ بھی کھانس رہے ہیں یا رکیے کیا آپ کی بھی ناک بند ہے ۔۔؟؟ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی کئی بیماری بھی چلی آتی ہیں ان موسمی بیماریوں میں نزلہ زکام اور کھانسی سر فہرست ہے

صبحین عماد

اس کی وجہ سرد اور خشک ہوائیں ہیں جو براہ راست جسم کو متاثر کرتی ہیں اگراس موسم میں جسم کو بیماریوں سے تحفظ دینا چاہتے ہیں تو ان غذاؤں کا انتخاب کریں جو جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنائیں۔

جسم میں تکلیف، بخار، کپکپی اور ناک بند ہونا کسی کی بھی حالت قابل رحم بنانے کے لیے کافی ہے اور آج کل کراچی سمیت پورے پاکستان میں یہی صورت حال ہے کہ ہر دوسرے گھر میں ہر شخص کھانسی نزلے اور بخارمیں مبتلا ہے۔

کورونا کے ساتھ ساتھ کراچی والوں کو نزلے زکام اور کھانسی نے بری طرح متاثر کیا ہوا ہے اور اس کی بڑی وجہ کیا ہے آپ جانتے ہیں؟

کراچی میں گرد آلود ہواؤں کا راج ہے، ماہرینِ صحت نے خبردار کر دیا کہ گرد آلود ہوائیں ناک، کان اور حلق کی بیماریوں کے ساتھ سانس کی تکلیف، نزلہ، کھانسی سمیت کورونا وائرس بڑھانے کا سبب بن سکتی ہیں لہٰذا موجودہ موسم میں ماسک لازمی پہنیں، بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔

ماہرینِ صحت کے مطابق ماسک سے جہاں کورونا سے بچ سکتے ہیں وہیں، آلودہ ذرات ناک اور منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہونے سے رک جائیں گے۔

اچھی بات یہ ہے کہ نزلہ اور فلو وغیرہ کی علامات سے ریلیف کے لیے متعدد گھریلو ٹوٹکے موجود ہیں۔

تو نزلہ زکام اور فلو سے نجات دلانے میں درج ذیل ٹوٹکے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

مگر طبیعت چند ہفتوں تک بہتری محسوس نہ ہو تو ڈاکٹر سے ضرور رجوع کرنا چاہیے لیکن گھر میں رہ کر آپ کیسے اپنی صحت کا خیال رکھ سکتے ہیں اور کون سے ٹوٹکوں سے آپ کو ریلیف مل سکتا ہے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

چکن سوپ

Chicken Corn Soup Recipe in Urdu - Cook with Hamariweb.com

چکن سوپ مکمل علاج تو نہیں مگر یہ نزلہ زکام اور فلو کی صورت میں ایک اچھا انتخاب ضرور ہے۔

تحقیقی رپورٹس سے عندیہ ملتا ہے کہ کچھ مقدار میں چکن سوپ سے لطف اندوز ہونا خون کے ایسے مخصوص سفید خلیات کی حرکت سست کرتا ہے جو جسم کو بیماری سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

جب یہ خلیات سست روی سے حرکت کرتے ہیں تو وہ جسم کے ان حصوں میں زیادہ اکٹھے ہوتے ہیں جن کو علاج کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

ادرک

ادرک کی چائے کے آٹھ حیرت انگیز فائدے | Urdu News – اردو نیوز

ادرک کے طبی فوائد کا ذکر تو صدیوں سے کیا جارہا ہے مگر اب سائنسی ثبوت بھی اس کی تصدیق کرتے ہیں۔

ادرک کے چند ٹکڑے ابلے ہوئے پانی میں ڈال کر اسے پینا کھانسی یا گلے کی سوجن میں ریلیف دلا سکتا ہے۔

شہد

شہد اور لیموں کا امتزاج صحت کے لیے کتنا فائدہ مند؟ - Health - Dawn News

شہد بیکٹریا اور جراثیم کش ہوتا ہے، چائے (بغیر دودھ والی) میں لیموں اور شہد کا اضافہ گلے کی سوجن کی تکلیف کم کرتا ہے، تحقیقی رپورٹس میں بھی بتایا گیا ہے کہ شہد کھانسی کو دبانے کا مؤثر ذریعہ ہے۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ سونے سے قبل بچوں کو 10 گرام شہد کا استعمال کرانا کھانسی کی علامات کی شدت کم کرتا ہے، ان کی نیند بہتر ہوتی ہے جس سے بھی نزلہ زکام کی علامات کی شدت کم ہوجاتی ہے۔

لہسن

لہسن کے فائدے کے ساتھ ساتھے نقصانات بھی

لہسن میں مرکبات ایلیسین موجود ہوتے ہیں جو جراثیم کش خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔

غذا میں لہسن یا اس کے سپلیمنٹ کا اضافہ نزلہ زکام کی علامات کی شدت گھٹانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

وٹامن سی

وٹامن سی کی زیادتی کے نقصانات کیا ہیں؟

وٹامن سی جسم کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے اور متعدد طبی فوائد کا حامل ہوتا ہے۔

لیموں، گریپ فروٹس، پتوں والی سبزیاں، مالٹے اور دیگر متعدد پھلوں اور سبزیاں اس کے حصول کا اچھا ذریعہ ہیں، خاص طور پر لیموں۔

بیمار ہونے پر لیموں کے عرق کو گرم چائے میں شہد کے ساتھ شامل کرنا بلغم کی مقدار کو کم کرسکتا ہے۔

اسی طرح لیموں کا گرم یا ٹھنڈا شربت بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

اگرچہ یہ مشروبات نزلہ زکام سے مکمل نجات نہیں دلاتے مگر ان سے وٹامن سی جسم کو ضرور ملتا ہے جس کی مدافعتی نظام کو ضرورت ہوتی ہے۔

نمک ملا پانی

جانئے نمک ملے پانی سے غرارے کا یہ زبردست فائدہ | لفظونہ

نمک ملے پانی کے غرارے کرنے سے بھی بالائی نظام تنفس کے امراض کی شدت میں کمی لانے میں مدد فراہم کرسکتا ہے، جبکہ گلے کی سوجن اور ناک بند ہونے کی تکالیف میں بھی کمی آتی ہے۔

نمک ملے پانی سے غرارے کرنا بلغم کو بھی کم کرتا ہے۔

ایک گلاس پانی میں ایک کھانے کے چمچ نمک ملائیں اور کلیاں کریں۔

وکس

Naak Par Vicks Lagane Ke Fayde In Urdu – Women Health And Fitness

ہوسکتا ہے کہ اس کی مہک آپ کو پسند نہ آئے مگر یہ 2 سال سے زائد عمر کے بچوں میں نزلے کی علامات میں کمی لانے میں مددگار ہے۔

سونے سے قبل کچھ مقدار میں اس کا استعمال بند ناک کو کھولنے میں مدد فراہم کرتا ہے، کھانسی کی شدت کم ہوتی ہے اور نیند بہتر ہوتی ہے۔

ماہرینِ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ موجودہ موسم میں بچوں، بزرگوں اور حاملہ خواتین کو خاص احتیاط کرنے کی ضرورت ہے، لوگ بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں تو اپنے پیاروں کے لیے اپنا اور اپنے چاہنے والوں کا خیلا رکھیں ماسک کا استعمال کریں طبیعت زیادہ خراب ہو تو فورا ڈاکٹر سے رجوع کریں

source: media reports
content: sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *