3 9 808x454

با ادب با نصیب ۔۔ سپریم کورٹ نے بدتمیز طالبعلم کو واپس اسکول داخلے کی اجازت نہ دی

42 views

جس نے جو کچھ پایا اَدب واحترام کرنے کی وجہ سے پایا اور جس نے جو کچھ کھویا وہ اَدب واحترام نہ کرنے کے سبب ہی کھویا ۔

حرا  خالد

دنیا میں جتنے بھی رشتے ہیں ان میں سب سے مقدس رشتہ استاد اور شاگرد کا مانا جاتا ہے۔ استاد کا ادب و احترام ہر طالب علم پر لازمی ہے۔ استاد کے ادب اور احترام کو طالب علم کے لیے کامیابی کی پہلی سیڑھی بتایا گیا ہے مگر ہمارے معاشرے میں وقت کے ساتھ ساتھ استاد کے ادب واحترام کو بھلایا جارہا ہے۔

کچھ  ایسا  ہی  واقعہ  ایک  نجی  اسکول  میں  پیش  آیا  جہاں  ایک  طالبعلم  کو  اساتذہ  سے  بدزبانی  کرنے  اور  کلاس  ڈسپلن  قائم  نہ  رکھنے  کے  باعث  اسکول  سے  بے  دخل  کیا  گیا  تو  وہ  انتظامیہ  کے  اس  فیصلے  کے  خلاف  سپریم  کورٹ  جا  پہنچا  لیکن سپریم کورٹ نے نجی اسکول سے بے دخل طالب علم کے دوبارہ داخلے کی درخواست مسترد کر دی۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ نویں کلاس کے طالب ریان احمد کو اساتذہ اور بچوں سے بدزبانی اور مس کنڈکٹ کے باعث اسکول انتظامیہ نے بے دخل کیا، اسکول بچے کو ہمیشہ کے لیے بے دخل نہیں کر سکتا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ تعلیم گھر میں بھی حاصل ہو سکتی ہے مگر اسکولز ڈسپلن کی پاسداری کے لیے بنائے گئے ہیں، والدین آن لائن کلاسز سے خوش نہیں تھے کیونکہ بچے بگڑ رہے ہیں، بچہ صبح تیار ہو کر اسکول جاتا ہے اسے ضابطہ اخلاق کا معلوم ہوتا ہے۔

جسٹس قاضی امین کا کہنا تھا کہ اساتذہ بہترین ججز ہوتے ہیں، ہمارے معاشرے میں اساتذہ کا مقام ہی الگ ہے، بچوں کی تربیت کریں نہ کہ اساتذہ کو جواب دہ ٹھہرائیں۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ہماری کلاس میں کسی نے ایسی حرکت کی ہوتی ہے تو اسے ایسی سزا ملتی کہ کھلیاں پڑ جاتیں۔ جسٹس قاضی امین نے کہا کہ کھلیاں پڑنے والی سزاؤں کے باعث ہی ہم آج یہاں ہیں۔ ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہو چکی، پتہ نہیں کیسے کیسے اسکولوں کو پرمٹ دے رکھے ہیں۔

چیف  جسٹس  نے  کہا  کہ  بچے کے حق میں فیصلہ ہو تو وہ اسکول جا کر کہے گا سپریم کورٹ نے اسے ڈانٹنے سے منع کیا ہے، استاد بچوں کو غلط کام سے روکنے پر دشمن نہیں بن جاتا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے بھی طالب علم ریان احمد کی دوبارہ داخلے کی درخواست خارج کی تھی جسے مدعی نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *