راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا اور ایس ایچ 15 آرٹلری گنز کور آف آرٹلری میں شمولیت کی تقریب میں شرکت کی جبکہ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کا دورہ بھی کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایس ایچ 15 آرٹلری گنز کی کور آف آرٹلری میں شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جدید ترین ویپن سسٹم کی شمولیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ سسٹم کی شمولیت سے مستقبل کی جنگ میں چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی، جدید آرٹلری گنز دور تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، گنز کی شمولیت سے پاکستان آرمی کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف کی لمز آمد پر وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد ملک نے استقبال کیا۔ آرمی چیف نے طلبا اور اساتذہ سے بھی گفتگو کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان باصلاحیت نوجوان افرادی قوت کی دولت سے مالا مال ہے، انسانی وسائل، جدت اور ٹیکنالوجی ملکی ترقی کیلئے انتہائی اہم ہے، غلط اطلاعات اور پروپیگنڈا سے قومی ہم آہنگی متاثر ہوتی ہے، ایسی سازشوں کی نشاندہی کر کے مشترکہ ردعمل دینا چاہیئے۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Dunya kay mukhtalif mulko mein aisay hukumran bhi hein jin kay iqtedar ka suraj 40 saal tak bhi gharoob nahi hua.… twitter.com/i/web/status/15598…
The recent double episode showed the layers of Basit (Feroze Khan’s character) with loneliness, emotional baggage,… twitter.com/i/web/status/15598…
Pakistani drama series Habs has been on the front page with the lead actors #UshnaShah and #FerozeKhan’s heartwarmi… twitter.com/i/web/status/15598…
Workers and the senior members of the party celebrated the big victory as they chanted slogans of “Jiye Imran”, and… twitter.com/i/web/status/15598…
The #ElectionCommission of Pakistan accepted Imran Khan’s nomination papers allowing him to contest for by-election… twitter.com/i/web/status/15598…
Your email address will not be published. Required fields are marked *