2 1 6 808x454

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہوگی؟ سینیٹر فیصل جاوید نے بڑا دعویٰ کر دیا

53 views

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہےکہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 27 مارچ کے بعد ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی امور کی مشاورت سے اجلاس بلانے پر حتمی غور شروع کردیا جس کے بعد قومی اسمبلی اجلاس 21 مارچ کو طلب کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں فیصلہ کن مرحلہ 25 مارچ کے بعد آئے گا، اسپیکر ایجنڈا کے مطابق ہی کارروائی آگے بڑھائیں گے، قومی اسمبلی ایجنڈا پر تحریک عدم اعتماد کے آجانے کے 7 دن کے اندر اندر آئینی طریقہ کار کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔

قومی اسمبلی اجلاس کی باضابطہ کارروائی 23 مارچ کے بعد ہی چلے گی، قومی اسمبلی اجلاس او آئی سی اجلاس کے بعد باقاعدہ شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے، قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 27 مارچ کے بعد ہی ہوگی۔

اس سے قبل اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں سینیٹر فیصل جاوید نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے 28 مارچ کی تاریخ کی تصدیق کی تھی۔

تاہم بعد ازاں انہوں  نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ انشااللہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ آزادی چوک اسلام  آباد میں 27 مارچ بروز اتوار کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم  اعتماد پر ووٹنگ 27 مارچ کے بعد ہوگی۔فیصل جاوید نے مزید لکھا ہے کہ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں بھرپور ناکامی ہوگی اور وزیراعظم عمران خان پر اعتماد پلس ہوجائیگا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *