راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
ترک اداکارہ ایسرا بلگچ خواتین کے مقبول برانڈ وکٹوریہ سیکریٹ کے ویڈیو اشتہار میں سامنے آنے کے بعد شدید تنقید کی زد میں آگئی ہیں اور پاکستانی مداحوں نے اداکارہ کو وکٹوریہ سیکریٹ کے لیے شوٹ میں نظر آنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔
ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اسرا بلگچ کو پاکستانی مداحوں نے حقیقی زندگی میں بھی شاید حلیمہ سلطان ہی سمجھ لیا ہے کیونکہ انکے کسی بھی بولڈ فوٹو شوٹ کو لے کر پاکستانی مداح شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہیں ۔
اسرا بلگچ المعروف ’حلیمہ سلطان‘ کو پاکستان میں ’ارطغرل غازی‘ نشر ہونے کے بعد شہرت ملی، جس کے بعد وہ پاکستانی اشتہارات اور برانڈز کی تشہیر میں بھی دکھائی دیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر خواتین کے برانڈ وکٹوریہ سیکریٹ کے لیے اپنی تازہ ترین اشتہاری مہم کی تشہیر کی جہاں انہیں خاصے مختصر لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ بولڈ لباس کی وجہ سے پاکستانی مداح ایک بار پھر اسرا پر تنقید کر رہے ہیں۔
وکٹوریہ سیکرٹ کے لیے بولڈ ویڈیو اور فوٹو شوٹ کرنے پر ایسرا بلگچ کو بہت سے سخت کمٹنس ملنا شروع ہو گئے ہیں اور لوگ حلیمہ سلطان کے کردار سے ان کا موازنہ کر رہے ہیں۔ لوگوں کو اسرا بلگچ کی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز کرنے پر اخلاقی اقدار کے بارے میں لیکچر دینا شروع کر دیا ہے۔
ایک پاکستانی صارف نے تو یہ بھی کہہ دیا کہ حلیمہ سلطان اگر آپ کو پیسوں کی ضرورت ہے تو پاکستان کو بتا دیں لیکن ایسے شرمناک کام نہ کریں۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اداکارہ کو بلا جواز تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ پچھلے سال بھی ان کی ذاتی تصویروں پر اس قدر تنقید ہوئی تھی کہ اداکارہ کو شٹ اپ کال دینی پڑی تھی۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Dunya kay mukhtalif mulko mein aisay hukumran bhi hein jin kay iqtedar ka suraj 40 saal tak bhi gharoob nahi hua.… twitter.com/i/web/status/15598…
The recent double episode showed the layers of Basit (Feroze Khan’s character) with loneliness, emotional baggage,… twitter.com/i/web/status/15598…
Pakistani drama series Habs has been on the front page with the lead actors #UshnaShah and #FerozeKhan’s heartwarmi… twitter.com/i/web/status/15598…
Workers and the senior members of the party celebrated the big victory as they chanted slogans of “Jiye Imran”, and… twitter.com/i/web/status/15598…
The #ElectionCommission of Pakistan accepted Imran Khan’s nomination papers allowing him to contest for by-election… twitter.com/i/web/status/15598…
Your email address will not be published. Required fields are marked *