10 9 808x454

سجل علی اور احد رضا میر ساتھ نہیں رہے ۔۔؟؟ سجل علی کی تصدیق

220 views

اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا پر اپنے نام کے ساتھ لگا احد رضامیر کا نام ہٹادیا۔

صبحین عماد

سجل علی اور احد رضامیر کی جوڑی پاکستانیوں کی اس وقت سے پسندیدہ جوڑی بن گئی تھی جب انہوں نے پہلی بار ایک ساتھ  ڈرامہ سیریل یقین کا سفر میں کام کیا تھا ۔

بعد ازاں دونوں متعدد پراجیکٹس میں ساتھ نظر آئے اور پھر دونوں نے اپنی آن اسکرین محبت کو حقیقی زندگی میں بدلتے ہوئے شادی کرلی تھی اور ان کے مداح سمیت پاکستان میں شاید ہی کوئی ایسا ہوگا جس نے اس جوڑی کو پسند نہ کیا ہو۔

احد رضامیر اور سجل علی کی شادی  کی خبر سن کر ان کے مداح بھی بے حد خوش تھے۔ تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں منظر عام پر آرہی ہیں۔ یہاں تک کہ سوشل میڈیا پر دونوں کی علیحدگی کی خبریں بھی وائرل ہیں۔

جبکہ حال ہی مین اداکارہ سجل علی کی بہن صبور علی کی شادی مین بھی احد رضا میر کی غیر موجودگی نے دونوں کے رشتے ہر کئی سوال اٹھا دیے تھے تاہم دونوں ہی کی جانب سے مکمل خوموشی نے ابھی تک کچھ بھی واضح نہین کیا تھا

لیکن ابھی تک سجل علی اور احد رضامیر یا پھر ان کے گھر والوں کی طرف سے ان دونوں کی علیحدگی کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ تاہم اب سجل علی نے سوشل میڈیا پر اپنے نام کے ساتھ لگا احد رضامیر کا نام ہٹا دیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

شادی کے بعد سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر احد رضامیر کے نام کا اضافہ کرلیا تھا۔ لیکن اب انسٹاگرام پر ان کے نام کے ساتھ لگا شوہر کا نام ہٹ چکا ہے اور صرف سجل علی لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔ جس سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ سجل اور احد کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔ تاہم ابھی دونوں کی جانب سے علیحدگی کا باضابطہ بیان جاری نہیں ہوا ہے۔

لیکن سجل علی کے یوں اچانک احد کے نام سے علیحدگی نےہی ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے لیکن ابھی اس یہ قبل از وقت ہوگا کہ واقعی دونوں کی راہین جدا ہوگئیں ہیں یاا یہ وقت دوری ہے۔

source: social media
content: sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *