12 5 808x454

سربراہ ساؤتھ افریقن بحریہ کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

18 views

ساؤ تھ افریقن بحریہ کےسربراہ وائس ایڈمرل موسوا سیموئل ہلونگ وین نے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے آج ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

معزز مہمان نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور پی اےایف کیطرف سے گذشتہ سالوں میں بالخصوص خود انحصاری کےمیدان میں ہونےوالی غیرمعمولی پیشرفت کو سراہا۔

ایئرچیف نےکہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے پاک فضائیہ اور سا ؤتھ افریقن فضائیہ کےمابین موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ تعاون کے مختلف امور بھی زیربحث آئے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *