راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
شوبز انڈسٹری میں سجل اور احد کی جوڑی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا اور اب ان کی طلاق کی خبر نے ان کے چاہنے والوں کو بھی افسردہ کردیا ہے۔
سجل اور احد کی شادی مارچ 2020 میں ہوئی تھی جس کے بعد مداحوں نے ان کی جوڑی کو شوبز کی پسندیدہ جوڑی قرار دیا تھا اور ہر کوئی ان کے فوٹو شوٹس تک کو پسند کیا کرتا تھا جبکہ دونوں نے جب شادی سے پہلے ساتھ ڈرامہ سیریل یقین کا سفر میں کام کیا تو اسی وقت سے ہی دونوں کی جوڑی کو خوب سراہا گیا تھا، لیکن اب 2 سال بعد سجل کی علیحدگی کا سن کر سب ہی افسوس کر رہے ہیں اور سجل کے حق میں دعائیں کر رہے ہیں۔
یہ پڑھیں: سجل علی اور احد رضا میر ساتھ نہیں رہے ۔۔؟؟ سجل علی کی تصدیق
اداکارہ نے جب سے احد کا نام اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ہٹایا ہے اسی وقت سے لوگوں کو اندازہ ہوگیا کہ اب سجل اور احد ایک د وسرے سے علیحدہ ہوگئے ہیں۔ لیکن کل پاکستان کی مشہور صحافی آمنہ عیسانی نے شوبز جرنلسٹ حسن چوہدری سے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دونوں کی طلاق ہوگئی ہے۔
شو میں گفتگو کے دوران خاتون صحافی نے دعویٰ کیا کہ یہ بات بالکل کنفرم ہے کہ دونوں اداکاروں کے درمیان طلاق ہوچکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مارچ 2020 میں دونوں کی شادی ہوئی تھی تاہم اب مارچ 2022 میں دونوں کی طلاق ہوچکی ہے۔
خاتون صحافی نے دعویٰ کیا کہ کچھ دیگر ذرائع بھی ہیں جنہوں نے یہ خبر کنفرم کی ہے کہ دونوں اداکاروں کے درمیان طلاق ہوچکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے فی الحال کچھ بھی کہنا آسان نہیں ہے کیوں کہ دونوں افراد کے لیے طلاق ایک دردناک تجربہ ہے۔
ان کے مطابق کیونکہ شوبز شخصیات کی جانب سے فی الحال علیحدگی پر کوئی بات نہیں کی گئی لہذا علیحدگی کی وجوہات سے متعلق بات نہیں کی جا سکتی۔
خاتون صحافی نے مزید کہا کہ میری ہمدردی دونوں کے ساتھ ہے لیکن چونکہ پاکستان میں طلاق کے بعد عورت زیادہ مشکل زندگی گزارتی ہے اس لیے سجل کے ساتھ ہمدردی زیادہ ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سجل علی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نام کے ساتھ جڑا شوہر احد رضا میر کا نام ہٹا دیا تھا جس کے بعد سے شوبز جوڑی کے درمیان طلاق کی خبریں ایک بار پھر تیزی سے گردش کرنے لگی تھیں۔
source: social media
content: sabheen ammad
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Dunya kay mukhtalif mulko mein aisay hukumran bhi hein jin kay iqtedar ka suraj 40 saal tak bhi gharoob nahi hua.… twitter.com/i/web/status/15598…
The recent double episode showed the layers of Basit (Feroze Khan’s character) with loneliness, emotional baggage,… twitter.com/i/web/status/15598…
Pakistani drama series Habs has been on the front page with the lead actors #UshnaShah and #FerozeKhan’s heartwarmi… twitter.com/i/web/status/15598…
Workers and the senior members of the party celebrated the big victory as they chanted slogans of “Jiye Imran”, and… twitter.com/i/web/status/15598…
The #ElectionCommission of Pakistan accepted Imran Khan’s nomination papers allowing him to contest for by-election… twitter.com/i/web/status/15598…
Your email address will not be published. Required fields are marked *