5 28 808x454

مشہور اداکارہ نجیبہ فیض ٹوئٹرپر پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگی

83 views

افغان نژاد فلم ٹی وی اداکارہ   نجیبہ فیض کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں  ان کے کریڈٹ پر  بہت سارے مشہور ڈرامے اور فلمیں موجود ہیں

اس وقت نجیبہ فیض سنگ ماہ میں ایک سکھ خاتون ہرشالی  کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ وہ پاکستان کے مشہور ترین انٹرینٹمنٹ نیٹ ورک ہم ٹی وی کے ہم پشتو پر مارننگ شو کے ہوسٹ کے فرائض انجام دے رہی ہیں اور ان کے شو کو کافی پسند کیا جاتا ہے ۔

فن کار دنیا بھر  میں اپنے ملک کے سفیر ہوتے ہیں امیج میکر اور اپنے  ملک  کے لیے مثبت  رائے عامہ ہموار  کرنے والے  ہوتے ہیں  ان سے بہت زیادہ ذمہ داری کی امید رکھی جاتی ہے  اور توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ملک کا روشن چہرہ دنیا کے سامنے لائینگے کیونکہ  پبلک فگر ہونے کی وجہ سے  لوگوں کی نظریں ان کی کہی ہر ایک بات پر ہوتی ہیں  جبکہ ٹیکنالوجی  کے  اس دورمیں  سوشل میڈیا کی وجہ سے ان پبلک فگرز کے فینز کو ان کے  ساتھ کنیکٹ ہونے کا موقع مل گیا ہے

مزید پڑھیں: انفارمیشن وارفئیر پاکستان مخالف ٹرینڈ کہاں سے آپریٹ ہورہے ہیں؟؟

اسی لیے جب کوئی  بھی پبلک فگر کسی بھی بارے میں سوشل میڈیا پر رائے کا اظہار کرتا ہے تو اس کے فالوورز اپنی پسند ناپسدیدگی کا کھلے عام اظہار کرتے ہیں

ایسا ہی کچھ اس وقت نجیبہ فیض کے ایک ری ٹویٹ کی وجہ سے ہورہا ہے اور ان پرشدید تنقید کی جارہی ہے

ہوا کچھ یوں ہے کہ  نجیبہ نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے افغانستان کے سابق طالبان کمانڈر اور سابقہ افغان حکومت کے ترجمانوں میں سے ایک رحمت اللہ اندر کا ایک ٹویٹ ری ٹویٹ کیا ہے

اور اس ٹویٹ کا جو سب سے بڑا ایشو ہے وہ وہ ہیش ٹیگ ہے جو پاکستان مخالف ہے اور وہ ہیش ٹیگ ہے  #SanctionPakistan

پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف ٹرینڈز سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف دانستہ طور پر جھوٹی خبروں پر مبنی مہم چلائی جا رہی ہے جس میں سرِفہرست بھارت  ہے اور اب افغان حکام بھی اس میں ملوث ہیں

نجیبہ فیض کی جانب سے اس ری ٹویٹ پر ان کو پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اوار ان سے اس سلسلے میں  وضاحت مانگی جارہی ہے جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے اس پر ایکشن لیے جانے کا بھی کہا جارہا ہے

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کسی بھی شخصیت سے یہ امید نہیں کی جاسکتی کہ وہ اس قسم کی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور ملک کے خلاف کسی نفرت انگیز مہم کا حصہ بنے

راوا نیوز  نجیبہ  فیض کی جانب سے کی جانے والی اس ری ٹویٹ کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور ان سے اس پر معافی اور یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے

جبکہ راوا نیوز ہم ٹی وی کی انتظامیہ سے بھی اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *