11 5 808x454

وزیر اعظم نے عامر لیاقت کی اہلیہ سے کیا کہا؟؟ سوشل میڈیا پر چرچے

171 views

وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی (ایم این اے) بشمول عامر لیاقت حسین نے اسلام آباد میں اپنی اہلیہ کے ساتھ ملاقات کی جس کی دھوم سوشل میڈیا پر مچ گئی۔

صبحین عماد

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل پی ٹی آئی کے ایم این اے عامر لیاقت حسین، عالیہ حمزہ اور سائرہ بانو نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزراء اسد عمر، علی زیدی اور معاون خصوصی عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔

منحرف قانون ساز اور ٹی وی کی مشہور شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بالآخر وزیر اعظم عمران خان سے عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ سے قبل ملاقات کی اور دعویٰ کیا کہ وہ غیر جانبدار رہیں گے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم کے ساتھ ان کی مثبت بات چیت ہوئی ہے لیکن تحریک عدم اعتماد میں ووٹ دینے کا فیصلہ نہیں کیا۔ عامر لیاقت وزیراعظم عمران خان کی معاونت کرتے ہوئے پرامید ہیں کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو جائے گی۔

عامر لیاقت نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وزیراعظم نے انہیں دانیہ شاہ سے شادی پر مبارکباد دی۔ بعد ازاں انہوں نے اپنی ملاقات کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران دانیہ سے سوال کیا کہ کیا عامر آپ کا بہت خیال رکھتے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ عامر میرا بہت خیال رکھتے ہیں اور آپکا بھی رکھتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

جس کے بعد سوشل میڈیا پر طرف ان کی تصویر وائرل ہوگئی جبکہ ان کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب زور و شور سے وائرل ہوتی نظر آئی جس میں وہ اپنی گاڑی میں اہلیہ کے ساتھ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد جارہے تھے کہ اچانک میڈیا کے لیے رک کر میڈیا سے گفتگو کی صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے وزیر اعظم کو قائل کرلیا یا آپ قائل ہوگئے؟ جس پر عامر لیاقت نے جواب دیا کہ میں قائل ہوتا نہیں کرلیتا ہوں۔

اس سوال کے جواب میں عامر لیاقات نے کہا کہ اہلیہ سے وزیر اعظم نے بھی ملاقات کی ااور انہوں نے کہا کہ اب جو نہیں ہوا وہ ہونے والا ہے اور جو ہورہا ہے وہ نہیں ہونے والا جس پر صحافی نے مزید جاننےکی کوشش کی لیکن عامر لیاقات مسکراتے ہوئے آگے بڑھ گئے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *