8 16 808x454

احد اور سجل کی طلاق کی خبر۔۔۔ مداح اپنی جان سے چلی گئی

160 views

گزشتہ روز سے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کی طلاق کی خبریں گردش نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا ہے

صبحین عماد  

شوبز انڈسٹری کی سب سے زیادہ پسند کی جانی والی جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کی جوڑی مداحوں میں بے حد مقبول سمجھی جاتی ہے لیکن دونوں کے درمیان دوری نے مداحوں کو اداس کردیا ہے۔

2020 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی سجل علی اور احد رضامیر کے درمیان قانونی طور پر علیحدگی ہوچکی ہے۔

سجل علی اور احد رضا میر کی باقاعدہ طلاق ہوگئی۔۔

گزشتہ روز یوٹیوب پر ایک لائیو سیشن کے دوران پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی صحافی آمنہ ایسانی اور حسن چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ سجل علی اور اداکار احد رضا کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہو چکی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @starsworld.pk

صحافی آمنہ ایسانی اور حسن چوہدری نے شو کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ ان خبروں کی تصدیق ہو چکی ہے کہ اس جوڑی میں باقاعدہ قانونی طور پر طلاق ہو چکی ہے۔

سجل علی اور احد رضا میر ساتھ نہیں رہے ۔۔؟؟ سجل علی کی تصدیق

تاہم اب ایک انسٹاگرام پر سجل اور احد کے فین پیج کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ سجل اور احد کی مداح ‘سارہ’ کا انتقال ہوگیا ہے۔

پوسٹ کے مطابق سارہ سجل اور احد کی طلاق کی خبروں کا سن کر یہ صدمہ برداشت نہیں کر سکیں، پوسٹ میں ایڈمن نے یہ بھی درج کیا کہ میں ہمیشہ اسی شرمندگی کے ساتھ جیتی رہوں گی کہ سارہ کا پیغام سجل اور احد کو نہیں پہنچا سکی، تاہم پوسٹ میں اس پیغام کا تذکرہ نہیں کیا گیا۔

فین پیج نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست بھی کی کہ برائے مہربانی سجل اور احد کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کو ٹیگ کرکے ان تک یہ پوسٹ پہنچائیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ میری دوست دنیا سے جاچکی ہے، میرے ہاتھ کپکپانے لگے جب اس کے اہلخانہ نے مجھے اس کی موت کی خبر دی۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ سجل علی نے بذاتِ خود اپنے اکاؤنٹ سے اس فین پیج کو فولو کیا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ دونوں کے درمیان گزشتہ 6 ماہ سے علیحدگی اور طلاق کی افواہیں چل رہی ہیں اور ان میں اس وقت شدت آئی جب رواں برس جنوری میں سجل علی کی بہن اداکارہ صبور علی کی شادی میں احد رضا میر کو نہیں دیکھا گیا۔

دونوں نے علیحدگی کی خبروں پر کوئی وضاحت نہیں کی اور دونوں نے کئی ماہ سے سوشل میڈیا پر بھی ایک ساتھ تصاویر شیئر نہیں کیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *