LAHORE TEST 808x454

لاہورٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکرسیریز جیت لی

59 views

لاہور ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز  اپنے نام  کرلی۔

آسٹریلیا نے گزشتہ روز اپنی دوسری اننگز 227 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی جس کے بعد پاکستان کو جیت کیلئے 351 رنز کا ہدف ملا تھا۔

کھیل کے آخری روز  پاکستان  نے بغیر کسی نقصان کے 73  رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا  لیکن  پہلے سیشن میں ہی  عبد اللہ شفیق  27 رنز پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد آنے والے اظہر علی  بھی زیادہ دیر پچ پر نہ ٹھہر سکے

 

جو ٹیم کے 105 رنز کے مجموعی اسکور پر 17 رنز بناکر اسمتھ کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔

ٹیم کے 142 کے اسکور پر امام الحق بھی 70 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، وہ بھی گزشتہ دو کھلاڑیوں کی طرح کیچ آؤٹ ہوئے۔ فواد عالم 11 رنز اور محمد رضوان صفر پر پیٹ کمنز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے

ساجد خان اور بابر اعظم نے رنز  کے مجموعے کو آگے بڑھایا لیکن یہ پارٹنر شپ بھی کچھ دیر ہی چل سکی اور بابر اعظم  55 رنز  جب کہ ساجد 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ۔

ساجد خان کے بعد آنے والے حسن علی 13 اور شاہین آفریدی ایک رن پر آؤٹ ہوگئے۔

آسٹریلوی  کپتان پیٹ کمنز نے نسیم شاہ کی وکٹ اڑا کر ٹیم  کو فتح دلوائی اور اس طرح آسٹریلیا نے میچ 115 رنز سے جیت لیا۔

پانچویں روز کے کھیل کے آغاز سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں 1992 کے ورلڈ کپ کی ٹرافی بھی رکھی گئی، جس کے ساتھ پاکستانی کھلاڑیوں نے تصاویر بھی بنائی۔ 25 مارچ 1992 کو پاکستان عمران خان

کی قیادت میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ چیمپیئن بنا تھا۔

 

 

واضح رہے کہ پاکستان اور  آسٹریلیا کے درمیان کراچی اور راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا  ہوگیا تھا۔

 

Source TVMediaReports/PCB

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *