راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
اداکارہ سجل علی نے اپنی شادی کے بعد کی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہوش ٹھکانے آنے کی بات کیوں کی تھی؟
اداکارہ سجل علی اور احد رضامیر کی مبینہ طلاق کی خبروں کے بعد ان کا معروف اینکر وسیم بادامی کو دیا گیا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بات کررہی ہیں۔
محبت بھی ضروری تھی بچھڑنا بھی ضروری تھا۔۔! شوبز ستاروں کی راہیں جدا
یہ انٹرویو اس وقت کا ہے جب سجل علی اداکار بلال عباس کے ہمراہ اپنی فلم’’کھیل کھیل میں‘‘ کی تشہیر کے سلسلے میں وسیم بادامی کے شو ’’ہر لمحہ پرجوش‘‘ میں شریک ہوئی تھیں۔
دوران شو وسیم بادامی نے سجل علی سے شادی کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں سوال پوچھا تو اداکارہ نے کہا تبدیلیاں تو خیر بہت آتی ہیں ’’آپ کو ذرا ہوش ٹھکانے لگ جاتے ہیں‘‘ سب سے بڑی تبدیلی تو یہی ہوتی ہے۔
وسیم بادامی نے ہنستے ہوئے کہا سمجھ لگ گئی ہے آپ کو، جس پر سجل نے کہا ’ہاں‘، عقل ٹھکانے آگئی ہے۔ سجل کی بات پر وسیم بادامی کہتے ہیں کہ شادی کے شروع کے تین، چار سال ہی مشکل ہوتے ہیں پھر حالات تبدیل نہیں ہوتے لیکن بندے کو عادت ہوجاتی ہے۔
سجل علی اور احد رضا میر ساتھ نہیں رہے ۔۔؟؟ سجل علی کی تصدیق
اداکارہ سجل علی وسیم بادامی کی بات پر کہتی ہیں تین، چار سال آپ زیادہ کہہ رہے ہیں ایک ڈیڑھ سال تک ہی رہیں تو بہتر ہیں۔ لیکن اگر آپ کا پارٹنر آپ کی سپورٹ کرتا ہے تو چاہے آپ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں تو جو چیز معنی رکھتی ہے وہ ایک دوسرے کی سپورٹ ہوتی ہے۔ احد بہت سپورٹ کرنے والے ہیں تو زندگی میں بہتری آئی ہے۔
سجل علی اور احد رضا میر کی باقاعدہ طلاق ہوگئی۔۔
واضح رہے کہ دو سال قبل 14 مارچ 2020 کو شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان شوبز کی خوبصورت جوڑی سجل علی اور احد رضامیر کی طلاق کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ تاہم ابھی تک دونوں کی جانب سے طلاق کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
سجل اور احد کی طلاق کی اصل وجہ۔۔۔ احد کے خفیہ تعلقات۔۔؟؟
یاد رہے کہ نا معلوم ذرائع کے مطابق سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی اصل وجہ احد میر کے غیر ازدواجی تعلقات کا کہا جارہا ہے، متعدد ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ نے اپنے شوہر کو کئی دفعہ خواتین کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔
مزید برآں اس سے قبل یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ سجل علی کو احد رضا میر کی طرف سے صرف ڈراموں میں کام کرنے کی اجازت تھی لیکن وہ فلموں میں بھی کام کرنا چاہتی تھیں اور اس کا نتیجہ دونوں مشہور شخصیات کے درمیان طلاق کی صورت میں نکلا۔
source: media reports
content: sabheen ammad
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Dunya kay mukhtalif mulko mein aisay hukumran bhi hein jin kay iqtedar ka suraj 40 saal tak bhi gharoob nahi hua.… twitter.com/i/web/status/15598…
The recent double episode showed the layers of Basit (Feroze Khan’s character) with loneliness, emotional baggage,… twitter.com/i/web/status/15598…
Pakistani drama series Habs has been on the front page with the lead actors #UshnaShah and #FerozeKhan’s heartwarmi… twitter.com/i/web/status/15598…
Workers and the senior members of the party celebrated the big victory as they chanted slogans of “Jiye Imran”, and… twitter.com/i/web/status/15598…
The #ElectionCommission of Pakistan accepted Imran Khan’s nomination papers allowing him to contest for by-election… twitter.com/i/web/status/15598…
Your email address will not be published. Required fields are marked *