13 3 808x454

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: پہلے ون ڈے میں کیا کچھ نیا ہوگا؟

37 views

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج  لاہور میں کھیلا جا  رہا  ہے۔

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

آسٹریلوی سکواڈ میں کئی اہم کھلاڑی انجریز، ذاتی مصروفیات اور آرام کرائے جانے کے باعث شامل نہیں کیے گئے۔ ٹاپ آرڈر بلے باز سٹیو سمتھ اور آل راؤنڈر مچل مارش زخمی ہونے کے سبب پہلا ایک روزہ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

ون ڈے سیریز میں بابر اعظم پاکستان جبکہ ارون فنچ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کہتے ہیں کہ ون ڈے میں بہترین پرفارمنس دینے والی پاکستانی ٹیم کو ہوم گراونڈ پر شکست دینا آسان نہیں ہوگا۔

پری میچ ورچوئل پریس کانفرنس میں مہمان ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں اچھے آغاز کے خواہشمند ہیں، نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کے ساتھ اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔ پاکستانی میں پہلی بار آنے کا موقع ملا ہے اور سیریز شروع ہونے کے بےتابی سے متنظر ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم مینجمنٹ نے آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے ٹیم میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، خوشدل شاہ، زاہد محمود، عثمان قادر،محمد  وسیم، حارث رؤف، اور حسن علی کو  شامل کیا  ہے۔

رپورٹ کے مطابق شاداب خان انجری کے سبب کینگروز کیخلاف پہلا ون ڈے میچ نہيں کھيل  رہے۔

آسٹریلیا کی  ٹیم  میں ایرون فنچ(کپتان)، ٹریوس ہیڈ، ہیڈ، بین میک ڈرمٹ، مارنس لبوشین، مارکس اسٹوئنس، کیمرون گرین، ایلکس کیری، شان ایبٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زامپا اور مچل سویپسن  شامل  ہیں۔

بتاتے  چلیں  کہ  پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ایک سو چار میچز میں کینگروز کا پلہ بھاری رہا، اڑسٹھ میچوں میں فتح یاب رہے جبکہ 32 مرتبہ شاہینوں نے اونچی اڑان بھری۔ ون ڈے سیریز کے تینوں میچز آئی سی سی ورلڈ سپر لیگ کا حصہ ہیں ۔

آسٹریلیا نے اپنے آخری تینوں ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ پاکستان نے گزشتہ برس جولائی میں انگلینڈ میں تینوں ون ڈے میچز میں شکست کھائی تھی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *