راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
افغانسان میں طالبان نے بغیر داڑھی والے سرکاری ملازمین کیلیے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں بغیر داڑھی والے سرکاری ملازمین کو کام سے روک دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق طالبان کے تمام سرکاری محکموں میں ملازمین کیلیے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں جس میں تمام ملازمین کو داڑھی نہ منڈوانے اور مقامی لباس پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ہدایات نامے میں کہا گیا ہے کہ حکومتی نمائندے سرکاری دفاتر کے داخلی حصوں پر موجود ہیں جنہیں ملازمین پر نظر رکھنے اور نئے قوانین پر عمل دارآمد یقنی بنانے کیلیے تعینات کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ملازمین کو نماز کے اوقات کے دوران بروقت نماز کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔تاہم حکام نے ملازمین پر واضح کیا ہے کہ نئے قوانین پرعمل نہ کرنے کی صورت میں دفاتر میں داخلے پر پابندی ہوگی جبکہ انہیں نوکری سے بھی برطرف کیا جاسکتا ہے۔
علاوہ ازیں افغانستان میں طالبان کی حکومت نے ملکی خواتین کے تنہا فضائی سفر کرنے پر بظاہر پابندی لگا دی ہے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق ملک کی دو فضائی کمپنیوں آریانا افغان ائر لائن اور کام ائر کی انتظامیہ کو بھیجے گئے ایک حکومتی ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی مسافر پروازوں میں خواتین کو اس وقت تک سفر کی اجازت نہ دیں جب تک ان کا کوئی مرد رشتے دار ان کے ساتھ نہ ہو۔
یہ فیصلہ طالبان کے نمائندوں، ملکی فضائی کمپنیوں کے عہدیداروں اور ائر پورٹ امیگریشن حکام کی مشترکہ ملاقات کے بعد کیا گیا۔قبل ازیں طالبان نے افغانستان میں صنفی علیحدگی کے قانون کو نافذ کرتے ہوئے مردوں اور خواتین کے ایک ہی دن تفریحی پارکوں میں جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
روسی خبر رساں ایجنسی سپوتنک کے مطابق افغانستان میں قانون کے تحت مردوں کو بدھ سے سنیچر تک تفریحی پارکوں میں جانے کی اجازت ہوگی جبکہ خواتین ہفتے کے باقی دنوں (پیر، منگل، بدھ) میں وہاں جا سکتی ہیں۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Dunya kay mukhtalif mulko mein aisay hukumran bhi hein jin kay iqtedar ka suraj 40 saal tak bhi gharoob nahi hua.… twitter.com/i/web/status/15598…
The recent double episode showed the layers of Basit (Feroze Khan’s character) with loneliness, emotional baggage,… twitter.com/i/web/status/15598…
Pakistani drama series Habs has been on the front page with the lead actors #UshnaShah and #FerozeKhan’s heartwarmi… twitter.com/i/web/status/15598…
Workers and the senior members of the party celebrated the big victory as they chanted slogans of “Jiye Imran”, and… twitter.com/i/web/status/15598…
The #ElectionCommission of Pakistan accepted Imran Khan’s nomination papers allowing him to contest for by-election… twitter.com/i/web/status/15598…
Your email address will not be published. Required fields are marked *