10 13 808x454

اقوام متحدہ امن مشن کانگو میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 پاکستانی افسران و جوان شہید

76 views

کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شریک پاکستان ایوی ایشن یونٹ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ایوی ایشن یونٹ کویو این امن مشن کانگومیں حادثہ پیش آیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امن مشن کاہیلی کاپٹرگرگیا جس کے نتیجے میں 6 پاکستانی افسران و جوان شہید ہوئے۔

حادثے کے شہداء میں لیفٹننٹ کرنل آصف علی اعوان، میجر فیضان علی، میجر محمد سعد نعمانی، نائب صوبیدار سمیع اللہ خان، حوالدار محمد اسماعیل، حوالدار محمد جمیل شامل ہیں۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق امن مشن ہیلی کاپٹر کے حادثے میں مجموعی طور پر 8 افراد شہید ہوئے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کریش کی وجوہات کا ابھی علم نہیں ہو سکا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایوی ایشن یونٹ یو این امن مشن کانگو میں 2011 سے تعینات ہے اور پاکستان عالمی امن و سلامتی کیلئے یو این امن مشنز  میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہمارے امن دستوں نے ہمیشہ چیلنجنگ ٹاسک انجام دیے، پاکستانی اہلکاروں نے لگن کیساتھ کام کرتے ہوئے جانوں کے نذرانے بھی پیش کیے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے کانگو امن مشن میں تعینات پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے افواج پاکستان کی عالمی امن کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور اقوام متحدہ کے کانگو امن مشن میں تعینات پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے  بھی افریقی ملک کانگو میں پیش آنے والے حادثے میں پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کانگو میں ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں پاک فوج کے افسران و جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس  کرتے  ہوئے  کہا  کہ  افسوسناک حادثہ باعثِ صدمہ ہے، اپنے 8 سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔عالمی امن کی خاطر پاک فوج کے افسران و جوانوں کی قربانی قوم کے لیئے باعث افتخار ہے۔اقوام متحدہ کے امن مشنز میں خدمات اور قربانیاں دینے والے ہمارے سپوتوں کی دنیا مقروض رہے گی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *