9 17 808x454

بڑی خبر: ایم کیو ایم نے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کردیا

44 views

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

متحدہ اپوزیشن کا متحدہ کی حمایت کے بعد مشترکہ طور پر وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بصورت دیگر کل ہی عدم اعتماد پر ووٹنگ کا چیلنج

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سیاسی اختلاف کو دشمنی مت سمجھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ  یہ ایک امتحان کا مرحلہ ہے، معاہدے میں ذاتی یا جماعتی مفاد شامل نہیں ہے۔  درخواست کرتا ہوں کہ ایسے دور ہو جہاں سیاسی مخالفت کو دشمنی نہ سمجھا جائے۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں بہت اہم دن ہے۔ اپوزیشن کا متحدہ جرگہ مل بیٹھا ہے۔ ایم کیو ایم کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور خالد مقبول صدیقی نے کھلے دل کے ساتھ ایک نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم ایوان میں عددی برتری کھو بیٹھے ہیں، مجھے ان سے امید تو نہیں مگر انہیں چاہئے کہ وہ استعفی دے کر نئی روایت قائم کریں۔

source: media reports

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *