7 26 808x454

کراچی والوں کے لیے بری خبر۔۔ شدید گرمی کے ساتھ ہیٹ ویو کا امکان

163 views

ملک بھر سمیت کراچی میں گرمی کی آمد آمد ہے اور شہر بھر میں سورج آگ اگلنے لگا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔

چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی تین روز مختصر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، اس دوران موسم گرم، کبھی بہت گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ شہر قائد میں تین روز کے مختصر ہیٹ ویو کے دوران درجۂ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی، افغانستان اور مغربی بلوچستان پر ہوا کا زائد دباؤ موجود ہے، 2 اپریل سے موسم بہتر ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان کے پہلے ہفتے میں کراچی کا درجۂ حرارت 34 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ 8 اپریل کے بعد گرمی کی شدت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم، کبھی بہت گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے۔

source: media reports

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *