babarazam kingofcricket 808x454

دنیائے کرکٹ کا سکندر اعظم ہمارا بابر اعظم

31 views

وہ تو جب کریز پر آتا ہے تو سب کی نظریں اس کی طرف ٹک جاتی ہیں ،سانسیں جیسے اٹک جاتی ہیں اور ہر ایک کا ایک سوال ہوتا ہے آج کس ریکارڈ کی باری ہے ۔ لگتا ہے اس کے بلے نے تو کرکٹ کے ہر ریکارڈ توڑنے کی قسم کھالی ہے ۔ وہ تو کرکٹ کی دنیا کا وہ سکندر اعظم ہے جس نے دنیائے کرکٹ کو فتح کرنے کی قسم کھائی ہے اور یہ نیا سکندر اعظم کوئی اور نہیں ہمارا بابر اعظم ہے۔

ریکارڈ پر ریکارڈ تو جیسے بابر اعظم کا روٹین بن گیا ہے ۔ کرکٹ ایکسپرٹز  کی جانب سے بابر اعظم کی تعریفیں کرنا بھی کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ بابر اعظم جیسے ہی کریز پر آتے ہیں تو ماہرین کرکٹ کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے شائقین کرکٹ ان کی  کارکردگی دیکھنے کے لیے ٹی وی اسکرینز پر نظریں جمالیتے ہیں اور جیسے ہی وہ  تو دنیا بھر میں ان کی تعریفیں ہی کی جاتی ہیں۔

بابر اعظم بھی تو زیادہ تر امیدوں پر کھرے اترتے ہیں اور شائقین کرکٹ کو مایوس نہیں کرتے ہیں ۔ اپنی اسی روایت کو قائم رکھتے ہوئے جب بابراعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں کریز پر آئے تو ایسا لگا کہ ٹیم پاکستان کے کپتان نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ آج بھی ریکارڈ بکس میں اپنے نام کے ساتھ  کچھ اور ریکارڈزجوڑلینگے اور یہی انہوں نے کیا ۔

بابر اعظم  نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں اپنے کیریئر کی17 ویں سنچری 85 ویں اننگز میں اسکورکی جس کے بعد وہ کم سے کم اننگز میں17 سنچریاں بنانے والے پلیئر بن گئے۔

اس سے قبل ہاشم آملہ نے 17 سنچریاں مکمل کرنے کیلئے 98، بھارت کے ویرات کوہلی نے 112 اور ڈیوڈ وارنر نے 113  ون ڈے اننگز کھیلی تھیں۔

واضح رہے کہ ون ڈے کیریئر کی 85 اننگز میں ہاشم آملہ کی 14 جبکہ ویرات کوہلی اور کوئن ٹن ڈی کوک کی 12، 12 سنچریاں تھیں۔

اس کے علاوہ بابر ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں سنچری اسکور کرکے دو مرتبہ تین مسلسل سنچریاں بنانے والے پہلے پلیئر بھی بن گئے۔

بابر نے آسٹریلیا کے خلاف آخری 2 ون ڈے میچز میں بھی سنچریاں اسکور کی تھیں۔

بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بطور کپتان ایک ہزار ون ڈے رنز بھی مکمل کیے، بابر نے صرف 13 اننگز میں بطور کپتان ہزار رنز مکمل کیے۔

اس کے علاوہ بابر اعظم نے آخری پانچ ون ڈے اننگز میں 534 رنز بنائے جس کے بعد وہ  پانچ مسلسل اننگز کے کسی بھی بریکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بن گئے۔

اس سے قبل فخر زمان نے مسلسل پانچ اننگز میں 515 رنز بنائے تھے

مسلسل پانچ اننگز کے بریکٹ میں سب سے زیادہ رنز 596 کا ریکارڈ ویرات کوہلی کا ہے۔

اس کے علاوہ بابر اعظم کیریئر کی ابتدائی 85 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے، اس سے قبل ہاشم آملہ نے 85 اننگز میں 4312 رنز بنائے تھے۔

بات ابھی یہاں ختم نہیں ہوتی ابھی ایک اور ریکارڈ بابر ان کا منتطر ہے اور جیسی ان کی فارم ہے اور ان کا بلا  رنز کررہا ہے تو لگتا ہے کہ یہ ریکارڈ بھی بابر اعظم حاصل کرلینگے ۔

ویسٹ انڈین  ٹیم کے خلاف ملتان میں شروع ہونے والی ون ڈے سیریز پاکستانی کپتان بابر اعظم کیلیے ایک بہت سنہری  موقع ہے۔  بابر اعظم   انٹرنیشنل کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرسکتے ہیں، اور اس ریکارڈ کے  ساتھ ہی ان کا نام پاکستان  کے عظیم بیٹسمینوں  کے ساتھ  درج ہوجائے گا۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم  کوویسٹ انڈین  ٹیم کے خلاف  سیریز سے پہلے اس سنگ میل پر پہنچنے کیلیے مزید 202 رنز درکارتھے، انھوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں سنچری بنا کر بہترین  آغاز کیا۔

جبکہ بابر اعظم  اب تک 50 سے زائد کی اوسط سے 901رنز 201انٹرنیشنل میچز میں بنا چکے ہیں، اس دوران انھوں نے مجموعی طور پر 24 سنچریاں اور 65 ففٹیز اسکور کی ہیں۔

اس وقت بابر اعظم  کی فارم اور صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے ماہرین کرکٹ کا اندازہ ہے کہ وہ دس ہزار رنز کا یہ سنگ میل  سیریز کے باقی  2میچز میں آسانی سے  عبور کرلینگے ۔

واضح رہے کہ اب تک پاکستان کے 11 کرکٹرز تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرچکے ہیں۔ ان میں انضمام الحق، یونس خان، محمد یوسف، جاوید میانداد، سلیم ملک، سعید انور، محمد حفیظ، شعیب ملک، شاہد آفریدی اور مصباح الحق شامل ہیں۔

سابق کپتان انضمام الحق کو پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے، انھوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 20 ہزارسے زائد رنز اسکور کیے۔

دنیائے کرکٹ کے سکندر اعظم کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ انہوں  نے ٹھان رکھی ہے کہ وہ دنیائے کرکٹ کے سکندر اعظم ہیں اور پاکستان کو فخر ہے کہ یہ سکندر اعظم ہمارا بابر اعظم ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *