راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
حکومت کی جانب سے ایک بار پٹرول کی قیمت بڑھادی گئی ہے اور پٹرول کی قیمت اب 233 روپے 89 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں اضافے سے ہر طرف بھونچال آجاتا ہے ہرچیز مہنگی ہوجاتی ہے ۔ اس مہنگائی کے دور میں کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ پٹرول کی بھی بچت کی جاسکتی ہے ۔ چھوٹی چھوٹی احتیاطی تدبیروں سے ہم پٹرول کی بچت کرسکتے ہیں ۔
گھر سے باہر جاتے ہوئے گاڑی کے ٹائر ہمیشہ چیک کریں خصوصی طور پر گرمیوں کے موسم میں ٹائروں سے ہوا کم ہونے لگتی ہے ۔ ہفتے میں ایک بار ٹائروں کی ہوا بھی چیک کریں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ زیادہ ہواکی موجودگی میں گاڑی کم پٹرول کھاتی ہے ۔
گاڑی کا انجن بہت توجہ مانگتا ہے اور اس کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہے ۔انجن کی ٹیوننگ کا خیال رکھیں جبکہ گاڑی کے پلگ انجن آئل اور فلٹرز کو وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل کرتے رہیں ۔اس سے بھی پٹرول کا استعمال کم ہوگا ۔ فلٹر کے لیے کوشش کریں کہ مٹی والا فلٹر استعمال نہ کریں کیونکہ اس طرح انجن کو صحیح ہوا نہیں ملیگی اور انجن کی خرابی سے پٹرول زیادہ خرچ ہوگا ۔
گاڑی کی ڈکی کو خالی رکھیں گاڑی جتنے اضافی بوجھ سے آزاد ہوگی اتنا ہی بہتر کارکردگی کرسکتی ہے ۔کوشش کریں کہ گاڑی سے اضافی وزن اتار دیں، جس قدر زیادہ وزن ہوگا اسی قدر پیٹرول زیادہ خرچ ہوگا، نئی تحقیق کے مطابق ہر 45 کلو وزن پر گاڑی 2 فیصد پیٹرول زیادہ خرچ کرنے لگتی ہے۔
ایئر کنڈیشنر سب سے اہم چیز ہے جو کار میں پیٹرول میں اضافے کا باعث بنتا ہے، کیونکہ بیشتر ماہرین اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ایئر کنڈیشنر چلانے سے پیٹرول کا استعمال 20 فیصد اضافہ ہوتا ہے، کیونکہ جب کار سورج کی دھوپ میں کھڑی ہوتی ہے تو ایئر کنڈیشنر کو نہ چلانا بہتر ہے۔ شاہراہوں پر گاڑی چلاتے وقت کار ایئرکنڈیشنر بند کرنے کی ضرورت پر بھی توجہ دینی چاہیے جس میں زیادہ سے زیادہ انجن کی کارکردگی کا استعمال ہوتا ہے کیونکہ ایئرکنڈیشنر ایسی سڑکوں پر گاڑی چلاتے ہوئے زیادہ پیٹرول خرچ کرتا ہے۔
بریک کے استعمال کو کم کرنے اور تیز رفتاری کی مستحکم شرح برقرار رکھنے کی کوشش کریں، ایکسلریٹر کو سختی سے دبانے سے پرہیز کریں، اور زور سے بریک لگانے سے بھی گریز کریں، کیونکہ کار کو آہستہ سے تیزی میں لانے سے پیٹرول زیادہ استعمال ہوجاتا ہے، اسی طرح اچانک سپیڈ بڑھانے سے بھی تیل کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔اپنی گاڑی میں پٹرول مناسب مقدار میں رکھیں کیونکہ اگر پٹرول بہت کم ہوگا تو اس سے فیول ٹنکی پر پریشر پڑتا ہے اور نہ ہی گاڑی کا ٹینک فل بھروائیں کیونکہ پٹرول کے وزن سے گاڑی کی ایوریج کم ہوتی ہے۔
ٹریفک رش میں پھنسنے سے گاڑی پیٹرول زیادہ استعمال کرتی ہے، اس لیے اپنے آپ کو رش سے بچائیں۔
گاڑی کی اسپیڈ کو قابو میں رکھنے سے جہاں آپ مختلف قسم کے حادثات سے بچ سکتے ہیں وہیں گاڑی کی کم اسپیڈ آپ کو پٹرول کی بچت میں مددگار ثابت ہوگی ۔ تحقیق کے مطابق 120 کی سپیڈ معتدل رفتار ہے، اس رفتار میں پیٹرول کی 10 سے 15 فیصد بچت کی جاسکتی ہے
مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ آپ اپنے پٹرول بجٹ سے بہت آرام سے بچت کرسکتے ہیں ۔ تو بس پھر تھوڑا پٹرول بچائیں۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
#Pakistan mein 9 aur 10 #Muharram ko riwayati tor par gharon mein HALEEM tyar kiya jata hai.
Mazeed Jaaniye … twitter.com/i/web/status/15555…
Qaum ko apna 75wa #JashneAzadi Mubarak ho Yehi Dua hai kay Pakistan tarraqi khushhali ka safar tay karta rahay aur… twitter.com/i/web/status/15555…
#Kashmir ki khususi haisiyat ko khtam huay teen saal mukamal hogaye hein 5 August ko Youme Istehsale #Kashmir mana… twitter.com/i/web/status/15554…
#Drones na sirf fauji maqasid kay liye istemal kiye jatay hein balkay inko imdadi kamon aur photography mein bhi is… twitter.com/i/web/status/15554…
Pakistani squad announced Pakistan today announced its 16-player roster for the ICC Men's Cricket World Cup Super… twitter.com/i/web/status/15551…
Your email address will not be published. Required fields are marked *