paf image 720x454

نائب سربراہ پاک فضائیہ کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے کورس شرکاء سے خطاب

19 views

نائب سربراہ پاک فضائیہ ائیر مارشل محمد زاہد محمود نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے نور خان آڈیٹوریم میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے کورس شرکاء سے خطاب کیا۔

حاضرین سے خطاب کے دوران نائب سربراہ پاک فضائیہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں فراہم کردہ تعلیم و تربیت کے معیار کو سراہا۔ سلامتی کے موجودہ چیلنجز اور تکنیکی جدت پر بات کرتے ہوئے نائب سربراہ پاک فضائیہ نے پاکستانی مسلح افواج کی جنگی صلاحیتوں پراعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری مسلح افواج علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ مہمانِ خصوصی نے کہا کہ پاک فضائیہ ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت اورِمذموم ارادے کا بروقت جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

بعد ازاں، نائب سربراہ پاک فضائیہ ائیر مارشل محمد زاہد محمود نے کورس شرکاء سے تبادلہ خیال بھی کیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *