KElectric 808x454

کے الیکٹرک کے BQPS-III کا یونٹ عارضی طور پرغیر فعال؛ تاہم اضافی لوڈ شیڈ متوقع نہیں

35 views

کے الیکٹرک کے بن قاسم پاور اسٹیشن 3 (BQPS-III) اپنےکمیشنگ ٹیسٹ کے دوران پیدا ہونے والے ایک فالٹ کے باعث عارضی طور پر غیر فعال ہوا ہے۔

کے الیکٹرک کے بیان کے مطابق، “اس فالٹ کی شناخت سیمینزاے جی (Siemens AG) کی جانب سے کیے جانے والے کمیشنگ فیز کے آخری مراحل کے ایک ٹیسٹ کے دوران ہوئی۔ سیمینز (Siemens) اور ہاربن الیکٹرک ( Harbin Engineering International ) کے نمائندوں کی جانب سے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

حالانکہ پلانٹ اب بھی ٹیسٹ رن پر ہے، کے الیکٹرک کی جانب سے صورتحال کا مستقل جائزہ لیا جارہا ہے۔ ہمیں تشکیل دی جانے والی عالمی ماہرین پر مشتمل ٹیم پر پورا اعتماد ہے کہ وہ ترجیحی بنیاد پر فالٹ کی درستگی یقینی بنائیں گے۔ ابتدائی تحقیقات اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ فالٹ گیس ٹربائن کے ایک خاص حصے میں آیا۔ درستگی میں اندازا” 8 سے 10 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ فالٹ کی بنیادی وجہ کی بھی تلاش کی جاری ہے۔”

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ عارضی متاثرہ یونٹ پچھلے مہینے متعدد بار مکمل لوڈ پر چل چکا ہے۔ شہر کو بجلی کی فراہمی فی الحال 30 جون 2022 کو اعلان کردہ شیڈول کے مطابق جاری ہے جو کہ کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *