NoohDastagir 808x454

کفر ٹوٹا خداخدا کرکے نوح دستگیر کو پوری قوم کی جانب سے مبارکباد

27 views

کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے آخر کار پاکستان نے بھی کامن ویلتھ گیمزمیں اپنا پہلا طلائی تمغہ حاصل کرلیا۔ جب نوح دستگیر نے مجموعی طور پر 405 کلوگرام وزن اٹھاکر  کامن ویلتھ گیمز میں  نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 109+ ویٹ لفٹنگ کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا ۔

پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے نوح دستگیر بٹ کو ویٹ لفٹنگ کا شوق وراثت میں ملا ہے۔ ان کے  والد غلام دستگیر بٹ پانچ مرتبہ کے ساؤتھ ایشین گیمز گولڈ میڈلسٹ اور ریکارڈ ہولڈر ہیں ۔ جبکہ اٹھارہ مرتبہ قومی چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

نوح دستگیر نے  اپنی کامیابی کو اپنے والد کے نام  کیا ہے  ان کا کہنا ہے ان کے والد نے ان   پر 12، 13 سال کی انتھک محنت کی جس کی وجہ سے  انہیں اتنی بڑی فتح ملی ہے۔

تاہم نوح کو حکومت سے گلہ ہے کہ ان کو  ٹریننگ کے لیے سہولیات نہیں ملیں جو ان کا حق تھا اور انہوں نے اپنی ٹریننگ کا بندوبست اپنے والد کے تعاون سے سے خود کیا۔ ان کا  کہنا ہے کہ حکومت کو پاکستانی اتھلیٹس کو بہتر سہولتیں فراہم کرنا چاہییں۔

جبکہ کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ  میڈل جیتنے پر ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ  کو قومی اسپورٹس پالیسی 2005 کے تحت  دس لاکھ روپے انعام ملے گا۔

 نوح دستگیر نے 2018 میں بھی پاکستان کے لیے برانز میڈل جیتا تھا جب کہ پچھلے سال دسمبر میں ہونے والی کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں انہوں نے سلور میڈل جیتا تھا۔

کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے پر پاکستان آرمی نے ویٹ لفٹر نوح دستگیر کو مبارکباد دی جبکہ شاہ حسین شاہ کو برونز میڈل (کانسی کا تمغہ) جیتنے پر سراہا.

آئی ایس پی آر نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر لکھا: کامن ویلتھ گیمز میں کامیابی پر نوح دستگیر اور شاہ حسین شاہ کو افواج پاکستان کی طرف سے مبارک باد پیش کرتے ہیں.

 صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کو کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی نمایاں کارکردگی جاری رکھیں گے۔صدر مملکت نے کہا کہ نوح دستگیر بٹ نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا,انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان میں پاکستانی نوجوانوں کی مزید حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے نوح دستگیر بٹ کو ان کی اس کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ” ویل ڈن بٹ صاحب ــ”۔

نوح کو کامیابی پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھی دل کھول کر مبارک دے رہے ہیں ۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کو بھی اپنے ایتھلیٹس کو بھرپور سپورٹ کرنا چاہیے اور ان کی حکومتی سطح پر پذیرائی کرنا چاہیے ۔

ٹیم راوا نیوز کی جانب سے نوح دستگیر کو اس شاندار کارکردگی پر بہت بہت مبارکباد۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *