mosques 808x454

کیا آپ دنیا کی قدیم ترین مساجد کے بارے میں جانتے ہیں

32 views

’مسجد ‘‘مسلمانوں کی عبادت کا مقام ہے۔  جہاں مسلمان رب  کے حضور سجدہ ریزہوتے ہیں۔ مگرکیا آپ کو علم ہے کہ  دنیا کی قدیم ترین مساجد کونسی ہیں کون کون سے ممالک میں ہیں ۔

 درج ذیل مساجد اپنی عمر کے حساب سے دنیا کی قدیم ترین مساجد ہیں ۔

مسجد الحرام، مکہ (سعودی عرب)

مسجد الحرام دنیا کی سب سے قدیم اور سب سے بڑی مسجد ہے.یہ دنیا کےمقدس شہرمکہ میں سطح سمندر سے330میٹر بلندی پر تعمیر کی گئی ہے۔ اس مسجد کی انفرادیت خانہ کعبہ ہے، جو کہ روئے زمین کا مقدس ترین مقام ہے۔ خانہ کعبہ کے اندرونی حصے میں لکڑی کے تین سُتون اس طرح نصب کیے گئے ہیں کہ یہ بیت اللہ کی چھت کو تھامے ہوئے ہیں۔ یہ ستون مضبوط ترین لکڑی کےہیں جن کی نظیر نہیں ملتی ۔ہر سُتون کا محیط 150سینٹی میٹر جب کہ قطر 44سینٹی میٹر ہے۔ تینوں سُتونوں کے درمیان ایک تختہ موجود ہے، جس پر خانہ کعبہ کے بعض ہدیے ٹانگے گئے ہیں۔ مسجد کے فرش کے لیے سنگ مرمر کا انتخاب کیا گیا ہے،جس کا زیادہ حصّہ سفید اور باقی رنگین ہے۔ مسجد الحرام کی توسیع کا کام ہر دور میں جاری رہا ہے۔ مسجد الحرام کا رقبہ خانہ کعبہ کے اطراف میں 196×142 میٹر ہے

مسجد اقصیٰ، یروشلم (فلسطین)

مسجد اقصیٰ بیت المقدس، مسلمانوں کا پہلا قبلہ ہے ، یہ مسجد الحرام کی تعمیر کے چالیس سال بعد تعمیر کی گئی تھی۔مسجدالحرام اور مسجد نبویؐ کے بعد مسجدِ اقصیٰ مسلمانوں کیلئے تیسرا مقدس ترین مقام ا ہے۔ قبلہ اوّل کی حیثیت رکھنے والی مسجد اقصیٰ کی سب سے بڑی فضیلت یہی ہے کہ نماز فرض ہونے کے بعد16سے17ماہ تک مسلمان اس کی جانب رُخ کرکے نماز پڑھتے رہے

حضرت یعقوب ؑکو مسجد اقصیٰ کا معمار مانا جاتا ہے، بعد میں اس کی حضرت دائودؑ اور ان کے بعد حضرت سلیمانؑ نے تجدید کروائی۔ یہ مکہ مکرمہ سے تقریباً1300کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ بیت اللحم اس کے جنوب اور رام اللہ (Ramallah)شمال میں واقع ہے۔

مسجد القبا، مدینہ (سعودی عرب)

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سن 622 عیسوی میں جب پہلی بار مدینہ پہنچے تو مسجد القبا کی بنیاد رکھی

مسجد النبوی، مدینہ (سعودی عرب)

سجد نبوی مسلمانوں کی وہ عظیم ترین اور تاریخی مسجد ہے، جس کی بنیاد سرور کائنات حضرت محمدﷺ نے اپنے مقدس ہاتھوں سے رکھی۔ اس مسجد کی بنیاد18ربیع الاوّل پہلی ہجری کو رکھی گئ ۔مسجد کی تعمیر کے بعد مختلف ادوار میں مسجد نبویؐ کی توسیع کی جاچکی ہے۔1050مربع میٹر سے شروع ہونے والی مسجد نبویؐ میں قیام کے بعد سے اب تک 300گنا اضافہ کیا گیا ہے، تاہم اب بھی مسجد کی توسیع کا کام جاری ہے

مسجد القبلتین، مدینہ (سعودی عرب)

مسجد القبلتین (دو قبلوں والی مسجد) سن 623 عیسوی میں تعمیر کی گئی تھی۔ یہیں سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یروشلم سے

مکہ کی طرف نماز کے لیے قبلہ کی سمت تبدیل کرنے کے لئے وحی حاصل کی

ھوئشینگ مسجد، گوانگ (چین)

ھوئشینگ مسجد 627 عیسوی کے آس پاس نبی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا، حضرت سعد ابن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے تعمیر کی تھی۔ وہ 620ء میں بھیجے گئے چین میں پہلے مسلمان ایلچی کا حصہ تھے

جواتھا مسجد، الحاسا (سعودی عرب)

الہاسہ کے گاؤں الکلیبیاہ میں جواتھا مسجد کو عبد القیس کے قبیلے نے سن 628 عیسوی میں تعمیر کیا تھا۔ اس کے بعد کئی بار اس کی تزئین و آرائش کی گئی

چیرامان جمعہ مسجد، کیرالہ (ہندوستان)

چیرامان جمعہ مسجد، جو 629 عیسوی میں تعمیر ہوئی تھی، ہندوستان میں پہلی مسجد تھی

پلائیا جمعہ پیلی مسجد، کِلکارائی (ہندوستان)

پلائیا جمعہ پیلی مسجد جنوبی ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو کے ایک قصبے کِلکارائی میں واقع ہے۔ یہ یمن کے تاجروں نے یمن کے گورنر، بزن ابن ساسان کے حکم کے مطابق 630 عیسوی میں تعمیر کی تھی۔

نیلی مسجد، ترکی

ترکی کے شہر استنبول میں واقع سلطان احمد مسجد صدیوں سے استنبول کی پہچان قرارد دی جاتی ہے۔ مسجد کی بیرونی تعمیرمیں جابجا نیلے رنگ اور ٹائل کے استعمال کے سبب یہ مسجد نیلی مسجد کے نام سے مشہور ہوئی۔ عثمانی عہد کے فرمانروا احمد اوّل نے یہ مسجد 1609ء سے 1616ء کے درمیان تعمیر کروائی تھی۔ نیلی مسجد ترکی کی وہ واحد مسجد ہے، جس کے 6مینار ہیں اور یہ مینار سوئیوں کی طرح نظر آتے ہیں

جینن مسجد، جین (مالی)

دنیا کی سب سے بڑی مٹی کی ساخت کی عمارت، جینن مسجد ابتدائی طور پر تیرہویں صدی میں تعمیر کی گئی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ ایک مقبول حکمران سلطان کوئی کنبورو نے اسلام قبول کیا اور اپنے ہی محل کو مسجد میں تبدیل کردیا

Source: World History

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *