worldrulers 808x454

دنیا میں طویل ترین اقتدار کرنے والے حکمران کون ہیں

56 views

دنیا میں ایسے ممالک بھی موجود ہیں جہاں حکمرانوں نے طویل عرصے تک  اقتدار پر قبضہ جمائے رکھا ۔ جبکہ اب بھی ایسے حکمران  موجود ہیں جو طویل ٰعرصے سے اقتدار میں موجود  ایسا لگتا ہے کہ ان کی حکمرانی کا سورج غروب نہیں ہوگا.

ملکہ برطانیہ :

ملکہ  الزبتھ کو اقتدار میں ستر برس مکمل ہوگئے ہیں ۔ تاہم ان کا اقتدار برائے نام ہے۔

 ٹیوڈورو اوبیانگ نگوئما:

وسطی افریقہ کے ملک ایکویٹورل گنی کے صدر ٹیوڈورو اوبیانگ نگوئما کو اقتدار میں  چالیس سال سے بھی زیادہ ہوگئے ہیں۔ یہ اقتدار انہوں نے 1979 میں فوجی بغاوت کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔ ان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ انتہائی ظالم ہیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں انہیں افریقہ کے سب سے زیادہ سفاک آمروں میں شمار کرتی ہیں۔

 ہائلے سلاسی:

 ایتھوپیا کے بادشاہ ہائلے سلاسی44 سال تک ملک پر قابض رہے انہیں  1974 میں فوجی بغاوت کے نتیجے میں اقتدار سے ہٹایا گیا۔

 فیڈل کاسترو :

کیوبا کے انقلابی ہیرو49 سال تک اقتدار میں رہے.کاسترو نے  جب  2008 می اقتدار چھوڑا تو ان کے بھائی راول کاسترو نے کیوبا کی  حکومت سنبھالی ۔

 چیانک کائی شیک:

تائیوان کے پہلے صدر چیانک کائی شیک چین اور  تائیوان کے جزیرے پر 1975 میں اپنی وفات تک 47 سال تک برسر اقتدار رہے۔

کم آل سنگ:

 شمالی کوریا کے بانی کم آل سنگ 1994 میں اپنے انتقال تک 46 سال ملک کے حکمران رہے اور کوریا میں اب بھی ان کو اختراماً ’ہمیشہ کا لیڈر‘ مانا جاتا ہے۔

معمر قذافی:

لیبیا کے ڈکٹیٹر معمر قذافی ملک پر 42 سال تک حکمران رہے اور 2011 میں باغیوں نے ان کو اقتدار سے بے دخل کرکے بے دردی سے قتل کر دیا۔

عمر بونگو انڈمبا:

عمر بونگو انڈمبا تیل کی دولت سے مالامال ملک گبون پر 41 سال تک حکمران رہے۔ وہ 2009 میں کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کر گئے۔

انور ہوزہا:

البانیہ کے کمیونسٹ ڈکٹیٹر انور ہوزہا 1985 میں اپنے انتقال تک 40 سال ملک کے حکمران رہے۔

 پال بیا :

کیمرون کے صدر پال بیا چالیس  سال سے برسر اقتدار ہیں۔

 ڈینس ساسو نگیسو :

کانگو برازویل کے حکمران ڈینس ساسو نگیسو 37 سال سے برسر اقتدار ہیں جس کے دوران وہ پانچ سال کے لیے 1992 میں الیکشن ہارنے کے بعد اقتدار سے باہر رہے۔

 ہن سن:

کمبوڈیا کے وزیراعظم ہن سن 43 سال سے اقتدار میں ہیں

یاویری موسیوینی:

یوگنڈا کے صدر یاویری موسیوینی 36 سال سے ملک کے حکمران ہیں

آیت اللہ علی خامنہ ای:

ایران کے مذہبی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای 1989 میں آیت اللہ روح اللہ خمینی کی وفات کے بعد سے اب تک ملک کے سپریم لیڈر ہیں۔

ادریس ڈیبی اتنو:

چاڈ کے ادریس ڈیبی اتنو 31 سال سے ملک کے صدر ہیں۔

امام علی رحمانو:

 تاجکستان کے امام علی رحمانو 31 سال سے برسر اقتدار ہیں۔

الیگزنڈر لوکاشنکو:

بلاروس کے الیگزنڈر لوکاشنکو گزشتہ 27 سال سے ملک کے صدر ہیں۔

اسماعیل عمر:

جبوتی کے اسماعیل عمر 23 سال سے برسر اقتدار ہیں۔

علی بنگو

 گبون کے صدر علی بنگو  کو اقتدارمیں  22 سال  ہوگئے ہیں۔

پاکستان میں  طویل اقتدارمیں رہنے والے حکمران

پاکستان میں جنرل ایوب خان نے دس سال سے زائد عرصے تک حکومت کی ۔ جنرل  ضیاالحق  کا اقتدار  گیارہ سال پرمحیط رہا۔ جنرل پرویز مشرف نے بھی آٹھ سال سے طویل عرصے تک حکمرانی کی ۔

 

 

Source: History Of World Leaders

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *