flood Pakistan responsibility 808x454

سیلاب زدگان اور ہماری ذمہ داریاں

28 views

لاکھوں انسان زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں، ان کے گھر تباہی سے دور چار ہیں۔بھوک سے بیماریوں سے اموات ہورہی ہیں۔لوگ کھلے آسمان کے نیچے اور رکشے یا  ٹینٹس میں سونے پہ مجبور ہیں۔

ام حبیبہ

جہاں بہت سے لوگ سیلاب متاثرین کے حق میں آواز بھی اٹھا رہے ہیں۔بہت سے تنظیمیں یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس ڈونیشن اور سامان جمع کر کے لے کے جارہے ہیں۔اس میں کوٸی شک نہیں بہت سے لوگوں نے اپنی مدد آپکے تحت پیسے جمع کیۓ راشن اور ضروریات زندگی کا سامان وہاں لے کرگۓ اور ان لوگوں کی مدد کرنا شروع کر دی

لیکن بے حسی یہ ہے کہ اس چکر میں بہت سے لوگوں نے راشن جمع کر کے بعد میں قریبی دکانوں پر بیچنا شروع کردیا۔اور اس کے علاوہ اسی طرح دیگر مذہبی و فلاحی اداروں کی پوسٹ لگی ہوئی ہیں جنکو لوگ ایڈٹ کرکے الگ سے اکاؤنٹ نمبر ڈال رہے ہیں

یعنی اب لٹیرے اس طرح بھی لوٹیں گے ۔اسی لیئے ہر گروپ کو مطلع کریں جہاں ممبرز زیادہ ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ فیک اکاونٹ کے ذریعے لوگوں سے رقم ہتھیا لی جائے اور متعلقہ اکاؤنٹ کی تصدیق کرکے ہی رقم ٹرانسفر کی جاۓ۔
اس تکلیف کہ وقت میں بھی اتنی بے حسی ایسے وقت میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو ایک ایک چیز کی ضرورت ہے۔خدارا حق داروں تک ان کا حق پہنچاو۔ان کی تکلیف کو سمجھو۔
ہم کیسے لوگ ہیں؟؟؟
بہت سے لوگ سیلاب زدگان کے نام سے راشن جمع کرنے کے بہانے پیسے جمع کر کے اپنے رشتہ داروں کی مدد کر رہے ہیں  کہیں مستحقین کا حق مار کے راشن ذخیرہ کر کے بیچا جا رہا ہے تو کہیں فیک میسجز کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
کہیں راشن کے بہانے سیلاب زدہ لڑکی سے زیادتی انسانیت، احساس اور شرافت کی موت، سانگھڑ میں سیلاب زدہ لڑکی کو راشن کے بہانے زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ رکشے والے نے کہا چلو تمہیں راشن دلاتا ہوں اور گھر لےجا کر نشہ آور چیز کھلا دی اور دو دن تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

اپنی آنکھوں سے اتنی تباہی دیکھ کر بھی اے انسان تُھمیں کوٸی عبرت حاصل نہ ہوٸی۔ لوگوں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو آج ان پر یہ وقت آیا ہے کل آپ پر بھی آسکتا ہے۔

ان کے گھر مال مویشی کاروبار سب اس سیلاب میں بہہ گۓ۔ان کی فصلیں تباہ ہوگٸیں۔موسم بدل رہا ہے اب راشن اور ضروریات زندگی کے ساتھ ساتھ اب کمبل رضاٸیوں کی بھی ضرورت ہے۔

ان کو آپ کی ضرورت ہے۔چھوڑ دو یہ سب سامان ذخیرہ کرنا خیمہ مہنگے کرنا۔یہ سب فراڈ اور دھوکے سے پیسے لے کے کتنے دن کھا لو گے۔

ان کی مدد کروجو دے سکتے ہو وہ دو راشن کوٸی ایک بستر کپڑے۔۔

اس بار گھومنے نہ جاٶ ایک دن ریسٹورینٹ سے کھانا نہ کھاٶ اس کےبدلے اپنے ان بہن بھاٸیوں کی مدد کرو جن کی بنیادی ضروریات تک نہیں پوری ہورہیں۔

اللہ سب پر  رحم فرماٸیں۔

اس مشکل وقت میں ان کا سہارا بنو۔۔اللہ آپ سب کو اس کا اجر اس دنیا میں بھی دے گا اور آخرت میں بھی دے گا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *