showbiz stars 808x454

جانتے تھے دونوں نباہ نہیں سکتے شوبز اسٹارز کے ٹوٹتے بکھرتے رشتے

36 views

شوبز اسٹارز کی نجی زندگی نہ صرف میڈیا کی بلکہ ان کے پرستاروں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہے .ان کی شادیاں اور رشتے  بھی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں ۔ پرستار ان کی خوشیوں میں خوش اور ان کے دکھ میں دکھی ہوتےہیں۔ جب یہ شوبز اسٹارز ہنستے مسکراتے اپنے  اپنے ساتھیوں کے ساتھ نظر آتے ہیں تو سب ہی مسکرادیتے ہیں اور جب ان کی علیحدگی کی خبریں سامنے آتی ہیں تو ان کے مداح بھی حیران پریشان رہ جاتے ہیں ۔

ایسا لگتا ہے ہمارے شوبز اسٹارز  کی نجی زندگیوں کو نظر لگ گئی ہے  آئے روز کسی نہ کسی کے بریک اپ اور طلاق کی خبریں سامنے آرہی ہیں ۔ ابھی پرستار  سجل علی احد  کی  طلاق پر افسردہ تھے کہ  اب عمران اشرف ، فیروزخان اور آئمہ بیگ کے حوالے سے بھی اپنے اپنے ساتھیوں  سے علیحدگی کی خبروں نے سب کو شاک کردیا ہے۔

نظر ڈالتے ہیں کچھ  پاکستانی اسٹارز کےحالیہ  اچانک ہونے والے  بریک اپ پر جنہوں نے سب کو حیران پریشان کرڈالا۔

آئمہ بیگ اور شہباز شگری:

گلوکارہ آئمہ بیگ کا اپنے سابقہ منگیتر شہباز شگری کے ساتھ حالیہ بریک اپ اس وقت ہر طرف خبروں میں ہے ۔  آئمہ بیگ پر برطانوی ماڈل طلولہ مایر نے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنے منگیتر شہباز شگری کے ساتھ دھوکہ کیا برطانوی ماڈل نے دعویٰ کیا ہے کہ آئمہ نے میرے سابق بوائے فرینڈ قیس احمد کے ساتھ قائم تعلقات کے باعث شہباز سے رشتہ ختم کیا، ماڈل نے قیس احمد، آئمہ بیگ اور شہباز شگری کے ساتھ ہونے والی سوشل میڈیا پر چیٹ کا سکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔

ماڈل طلولہ نے ایک وائس کال بھی لیک کی ہے جو مبینہ طور پر آئمہ اور قیس کی ہے

گلوکارہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری کے ساتھ ‘بریک اپ’ کے اعلان کے چند دن بعد پیدا ہونے والے تنازع پر گزشتہ روز انسٹاگرام پر وضاحت کی تھی۔

انہوں نے متعدد انسٹاگرام پوسٹس میں صارفین سے پوچھا تھا کہ پورا سچ جانے بغیر، بول لیا آپ سب نے؟ کر لیا تنگ یا ابھی اور تھوڑا رہتا ہے تو وہ بھی کر لیں، اب میں تھوڑا سا کچھ بولوں؟

آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ میں نے ساری صورت حال ختم کرنے کے لیے باوقار بیان دیا لیکن چند لوگ (خاموش) رہنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ نہ صرف ان کے بارے میں بلکہ ان کے خاندانوں کے بارے میں بھی اور کتنی بدصورت چیزیں سامنے آئیں گی۔

انہوں نے لکھا تھا کہ میں اس احترام کو اب بھی برقرار رکھنا چاہتی ہوں جو میں نے ان لوگوں کو دیا ہے، درحقیقت اس ایک شخص اور خاندان کے لیے کیونکہ ‘میری پرورش اس طرح نہیں ہوئی’۔

گلوکارہ نے لکھا تھا کہ میں ان لوگوں کا مذاق نہیں اڑاتی اور نہ اڑا سکتی جو مر چکے ہیں یا انہوں نے دوسرے کو کس طرح استعمال کیا اور پھر ایسا سلوک کیا، جیسے وہ متاثرہ ہیں، جو لوگ ایسے شخص کو ذاتی طور پر جانتے ہیں، ان کے پاس اس معاملے میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے کیونکہ وہ آپ لوگوں کے باخبر ہونے سے پہلے سچ جانتے ہیں اور مجھ پر بھروسہ کریں کہ وہ جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوا ہے۔

انہوں نے دوسری انسٹاگرام اسٹور پر لوگوں سے کسی اچھے ڈاکٹر کے بارے میں تجویز طلب کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے ان لوگوں کو بھیجنے کی ضرورت ہے، جنہیں ان کی اشد ضرورت ہے، ساتھ تھوڑے سے پیسے بھی ورنہ آپ کے ساتھ بھی وہی ہوگا جو میرے ساتھ ہوا ہے، جو آپ جانتے ہیں وہ جانتے ہیں۔۔۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ طبی صورتحال ‘حقیقی’ ہے، حتٰی کہ یہ مریض بالکل اسی طرح کر رہے ہیں، اوہ نہیں! لیکن یہ چیزیں آپ سے بھی بدتر ہیں، وہ اپنی دنیا میں جینا شروع کر دیتے ہیں فلم کی طرح، کیونکہ یہ آپ جیسے لوگوں کی مدد کرنے کے بجائے ان کو مزید چڑھا دیتے ہیں، جس سے ان کی اپنی صحت کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ میرے پاس چند دستاویزات یا کچھ بھی نہیں لیکن میری بہن کے پاس یقیناً ہے، تو میرے پاس حقائق ہیں، میں صرف آپ کی اپنی بازی لڑکی ہوں جو صرف اپنے گانے کے فن سے لوگوں کو محظوظ کرنا جانتی ہے۔

آئمہ بیگ نے تیسری انسٹاگرام اسٹوری میں مائر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ جان بوجھ کر چند مخصوص الفاظ بولے اور صرف آدھی ویڈیو پوسٹ کی۔

فیروزخان اور علیزے:

 اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ بھی جسمانی اور نفسیاتی تشدد کے الزامات عائد کرتے ہوئے اپنے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کر چکی ہیں۔

انسٹاگرام پر جاری بیان میں علیزے سلطان نے کہا کہ ‘ہماری 4 سال کی شادی سراسر افراتفری کا شکار رہی اور اس عرصے میں مسلسل جسمانی اور نفسیاتی تشدد کے علاوہ اپنے شوہر کے ہاتھوں بلیک میلنگ، بے وفائی اور رسوائی بھی برداشت کرنا پڑی، بہت غور و فکر کے بعد میں اس افسوس ناک نتیجے پر پہنچی ہوں کہ میں اپنی پوری زندگی اس ہولناک طریقے سے نہیں گزار سکتی’۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری بیان میں فیروز خان نے بھی اپنی طلاق کی تصدیق کی ۔یاد رہے کہ فیروز خان اور علیزے سلطان نے مارچ 2018 میں شادی کی تھی، ان کے دو بچے فاطمہ اور سلطان ہیں۔

عمران اشرف اور کرن اشفاق 

اداکار عمران اشرف نے ماڈل کرن اشفاق سے 2018 میں شادی کی تھی اور  اس جوڑی کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ’روہم‘ ہے۔ عمران اشرف اور کرن اشفاق میں علیحدگی کی خبریں  اس وقت سامنے آئیں جب اداکارہ کرن نے شوہر عمران اشرف کا نام انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ہٹایا ، کرن کے اکاؤنٹ پر  اب کرن اشفاق حسین ڈار درج ہے۔

 بعد ازاں اداکارہ نے  شوہر عمران اشرف  کے ہمراہ شیئر کی گئی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں۔تاہم اس حوالے سے فی الحال کرن اور عمران اشرف کی جانب سے کوئی بھی تصدیق یا تردید دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔

سجل علی اور احد رضا میر

پاکستانی سپر اسٹارز احد رضا میر اور سجل علی نے 2 سال کی شادی کے بعد علیحدگی اختیار کرلی یہ خبر ہر طر ف بجلی بن کر گری۔ اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں آج بھی جاری ہیں ۔ تاہم اس جوڑے کی جانب سے آج تک اس معاملے پر کوئی بات نہیں کی گئی ہے ۔

وجہ چاہے کچھ بھی ہو لیکن یہ حقیقت ہےجب شوبز ستاروں کی نجی زندگی کے حوالے اس طرح کی پریشان کن خبریں سامنے آتی ہیں تو سب ہی چاہنے والوں کو افسوس ہوتا ہے ۔

Source : Social Media Reports

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *