راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو ورلڈکپ ٹی20 2022 میں 1 رن سے شکست دی تو مجھے بالکل حیرانگی نہیں ہوئی بلکہ مجھے حیرانگی اس وقت ہوتی اگر زمبابوے کی کرکٹ ٹیم یہ میچ ہار جاتی۔
زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے پورے میچ میں پاکستان سے بہت بہتر کرکٹ کھیلی اور کسی موقع پر ایسے محسوس نہیں ہونے دیا کہ وہ دباؤ میں ہیں۔ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے بروقت فیصلے کیے جو زمبابوے کی کامیابی کی وجہ بنے۔ 131 رنز کا بظاہر آسان نظر آنے والا ہدف زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے اپنے مثبت کھیل سے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے لیے ناممکن بنا دیا۔
🇿🇼 beat Pakistan 🇵🇰 by one run! 🔥#PAKvZIM | #T20WorldCup pic.twitter.com/jTgHlwzC9r
— Zimbabwe Cricket (@ZimCricketv) October 27, 2022
دنیا میں ہمیشہ وہ ہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو اپنی ناکامیوں اور غلطیوں سے سبق سیکھتے ہیں اور عملی طور پر ان غلطیوں کو دوبارہ نہیں دہراتے۔ مگر شاید پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے قسم کھا رکھی ہے کہ اپنی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھنا۔
ورلڈکپ ٹی 20 2022 میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت سے شکست ہوئی تو سب نے یہ سوچا کہ ویرات کوہلی نے ایک بہت ہی عمدہ اننگز کھیلی ہے جس کی وجہ سے بھارت کی کرکٹ ٹیم جیت گئ۔
مگر زمبابوے کے خلاف پاکستان جو شکست ہوئی وہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی سب خامیوں کو دوبارہ سامنے لے آئی۔ جیت صرف جیت کی نیت کر لینے سے حاصل نہیں ہوتی۔ جیتنے کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے۔
Celebrating yet another terrific performance! 🇿🇼#PAKvZIM | #T20WorldCup pic.twitter.com/0UUZTQ49eB
— Zimbabwe Cricket (@ZimCricketv) October 27, 2022
مختلف حربے آزمانے پڑتے ہیں جو اس پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آزماتے نظر نہیں آتے۔پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں اس وقت جیت کی بھوک نظر نہیں آ رہی اور ایسے لگ رہا ہے جیسے کوئی بھی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔
کھبی کھبی ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے پاکستان کی کرکٹ ٹیم ٹی ولڈکپ 2021 میں بھارت کی کرکٹ ٹیم کے خلاف اپنی جیت کے خمار سے ابھی تک باہر نہیں نکلی۔ جب دینا کی ہر ٹیم دائرے کے پہلے چھ اوورز میں زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کرتی ہے ہمارے دونوں ابتدائی بلے باز اس چیز کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں کہ کسی طرح سے آؤٹ نا ہوں رنز بنے یا نا بنے اس کی کوئی پرواہ نہیں؟
ورلڈکپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ کے لیے دینا کی ہر کرکٹ ٹیم اپنے بہترین سے بہترین کھلاڑی کو لے کر جاتی ہے جب کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم تین ایسے کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر گئے ہے جو مکمل طور پر فٹ نہیں۔ مگر کیا کریں کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کی نیت تو ٹھیک ہے کھلاڑی ان فٹ ہیں تو کیا ہوا۔شاہین شاہ آفریدی پاکستان کے ورلڈکپ میں کھیلے گئے دونوں میچوں میں مکمل فٹ نظر نہیں آئے۔
جس تیز رفتاری سے وہ بھاگتے ہیں ان میں وہ تیز رفتاری نظر نہیں آئی مگر ٹیم مینجمنٹ نے پھر بھی ان کو کھلایا کیونکہ نیت ٹھیک ہے۔اگر ہماری کوئی گاڑی خراب ہو جائے تو ہم اس گاڑی کو کچھ دن کے لیے ورکشاپ میں چھوڑ آتے ہیں تاکہ اس کو ٹھیک کیا جاسکے۔
حیدر علی میرے خیال میں وہ گاڑی ہے جس کو ورکشاپ میں تو بھیجا گیا مگر اس کو ٹھیک کیے بغیر ہی واپس بھیج دیا گیا۔ ایسے محسوس ہوتا ہے حیدر علی جب ٹیم سے باہر ہوئے تو انہوں نے اپنی خامیوں پر کوئی کام نہیں کیا اور ان کو ویسے ہی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
دوسری طرف حیدر علی جو ٹاپ آرڈر کے بلے باز ہیں ان کو نمبر 6 پر بھیجنا بھی میری سمجھ سے باہر ہے۔ جب حیدر علی ٹیم میں نئے نئے شامل ہوئے تھے تو ان میں ایک مکمل بلے باز کی جھلک نظر آتی تھی مگر جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے ایسے محسوس ہونا شروع ہو گیا ہے کہ وہ اپنی اصل بلے بازی بھول گئے ہیں اور صرف ” ٹلے بازی ” پر آ گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ چاہیے دنیا کا مہنگے سے مہنگا کوچ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ نا لگا لے پاکستان کی کرکٹ ٹیم اس وقت تک نہیں جیت سکتی جب تک نئے انداز کی کرکٹ نہیں کھیلے گئ۔ جیت صرف اور صرف مثبت کھیل کر ہی حاصل کی جاسکتی ہے اور مثبت کرکٹ صرف اسی وقت کھیلی جا سکتی ہے جب ہارنے کا خوف دل سے نکال دیا جائے۔
اگر پاکستان کی کرکٹ ٹیم اسی طرح سے کھیلتی رہی تو زمبابوے کے علاوہ دوسری ٹیمیں جو رینکینگ میں بہت نیچے ہیں وہ بھی پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو آسانی سے ہرا دیں گئیں۔
What a final call from @mmbangwa 🙌#PAKvZIM #T20WorldCup pic.twitter.com/QFxaKoCs02
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 27, 2022
زمبابوے سے شکست کے بعد اب دوبارہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے لیے اگر مگر کا چکر شروع ہو گیا ہے۔ اب پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو اپنے اگلے تمام میچ جیتنے کے ساٹھ ساتھ اس چیز کی بھی دعا کرنی پڑے گی کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہو۔
اگر جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کو بھارت کی کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں شکست نہیں ہوتی تو پھر پاکستان کی کرکٹ ٹیم اس چیز کی دعا کرے گی کہ بھارت کی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش یا زمبابوے سے ہار جائے جو بظاہر ناممکن نظر آتا ہے۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Error: Could not authenticate you.
Your email address will not be published. Required fields are marked *