Miracleand Pakistan 1 808x454

یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پاکستان کے پیچھے بھاگ رہا ہے

69 views

جب پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے بارے میں سمجھاجاتا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ جیت جائے گی تو پاکستان کی کرکٹ ٹیم ہار جاتی ہے۔ جب پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے بارے میں یہ سمجھا جاتا ہےکہ یہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں گے تب پاکستان کی کرکٹ ٹیم ایسا کھیلتی ہے کہ سب حیران رہ جاتے ہیں ” ہرشا بھوگلے کے یہ الفاظ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ ٹی 20 میں اب تک کی پرفارمنس کے لیے درست ثابت ہوئے ہیں۔

محمد فیاض ( ابو ظہبی )

ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں اپنے پہلے دونوں میچ ہارنے کے بعد پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے بارے میں یہ سمجھا جا رہا تھا کہ یہ پہلے مرحلے سے ہی باہر ہو جائیں گے۔

زمبابوے  کی نسبتا کمزور کرکٹ ٹیم سے ہارنے کے بعد کوئی تصور بھی نہیں کر رہا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اس ٹورنامنٹ کی سب سے مضبوط سمجھی جانے والی جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کو شکست دے سکےگی۔

معجزات اور قدرت کی مددسے پاکستان سیمی فائنل میں

مگر قدرت نے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا ساتھ دیا اور ان فٹ فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا۔ محمد حارث کا ٹیم میں شامل ہونا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے مدمقابل بالکل مختلف نظر آئی اور پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے سب کے اندازے غلط ثابت کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کو شکست سے دوچار کیا۔

مگر چھٹی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے اس جیت کے ساتھ ساتھ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا انحصار قدرت کے فیصلوں پر بھی تھا۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں صرف اسی وقت پہنچ سکتی تھی جب اپنے ساتھ ساتھ دوسری ٹیمیں بھی پاکستان کے لیے جیتیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اور ڈیزل سے چلنے والا انجن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چاہنے والے اس بار زمبابوے کی کرکٹ ٹیم سے امید لگائے بیٹھے تھے کہ وہ بھارت کی کرکٹ ٹیم کو شکست دیں اور پاکستان کی کرکٹ ٹیم سمیئ فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو۔ مگر قدرت کو شاید کچھ اور ہی منظور تھا۔ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم  نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ واقعی چوکرز ہیں۔

ہالینڈ کی کمزور ترین ٹیم نے جنوبی افریقہ کی اس ٹورنامنٹ کی سب سے مضبوط سمجھی جانے والی ٹیم کو 13 رنز سے شکست دی تو پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات ایک بار پھر روشن ہو گئے۔

ہالینڈ کی اس جیت کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے کا کھیل مکمل طور پر پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے ہاتھ میں تھا۔پاکستان کے ساتھ ساتھ ہالینڈ کے کھلاڑیوں کو بھی اس بات کا احساس تھا اور انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے میچ کے اختتام پر پاکستانی کپتان کو یہ یاد دہانی بھی کروائی۔

کیا ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم پاکستان کی سلیکشن فلم لگان سے متاثر ہے

پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کو صرف شکست دینی تھی۔ بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے باؤلرز نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کو صرف 127 رنز تک محدود رکھا

 بیٹنگ میں محمد حارث نے ایک بار پھر 31 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے سمیئ فائنل میں جگہ بنا لی۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل میں تو جگہ بنا لی ہے مگر ایسے محسوس ہو رہا ہے جیسے یہ ٹی 20 ورلڈ کپ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے پیچھے بھاگ رہا ہے اور پاکستان کی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ سے بھاگ رہی ہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف اپنے آخری لیگ میچ میں جس سوچ کے ساتھ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے بیٹنگ کی وہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے لیے کافی غور طلب بات ہے۔ 128 رنز کے چھوٹے ہدف کو جس طرح سے پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے حاصل کیا اس سے ایسے محسوس ہوتا ہے کہ کپتان بابر اعظم نے ابھی تک اپنی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا۔

روک سکو تو روک لو یہی لڑکے ہیں یہی کھیلیں گے

ایسا تصور کیا جا رہا تھا کہ محمد حارث کو شاید اوپنر کے طور پر آزمایا جائے گا مگر ایسا نہیں ہوا۔ پاکستان کے ابتدائی بلے بازوں نے آج بھی دائرے کے چھ اوورز میں کو خاص کارکردگی نہیں دکھائی اور نا ہی اس طرح کی بلے بازی کرنے کی کوشش کی جس سے ایسے محسوس ہو کہ وہ مثبت کھیل کھیل رہے ہیں۔

 اگر پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل میں مثبت انداز نا اپنایا تو پھر پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے لیے جیتنا ناممکن ہو گا۔ اب سیمی فائنل میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے پاس اگر مگر کی کوئی گنجائش باقی نہیں۔ ورلڈ چیمپئن بننے کے لیے اب صرف اور صرف جارحانہ انداز اپنانا ہو گا۔

پاکستانی کوچ کی ٹیم قدرت کے حوالے

اگر سیمی  فائنل میں بھی پاکستان کی کرکٹ ٹیم اسی سوچ کے ساتھ کھیلی جیسے ابھی کھیل رہی ہے تو پھر یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ سیمی فائنل میں صرف اور صرف قدرت کی وجہ سے پہنچنے تھے؟ سیمی فائنل میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا مقابلہ نیوزی لینڈ جب کہ  بھارت کی کرکٹ ٹیم کا مقابلہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم سے ہو گا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *