راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
جب وزیر اعظم پاکستان عمران خان پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ میں تبدیلیاں اور ڈپارٹمنٹ کرکٹ کو بند کرنے کے متعلق اپنی بات مکمل کر لیتے ہیں اور ان کی گفتگو کے بعد کمرے میں ہر طرف سناٹا چھایا ہوتا ہے تو اچانک کمرے میں ایک آواز گونجتی ہے”وزیر اعظم صاحب آپ ایسا کیسے کر سکتے ہیں” یہ آواز کسی اور کی نہیں بلکہ مشہور زمانہ لیگ اسپنر عبدالقادر کی تھی۔
وہی لیگ اسپنر عبدالقادر جہنوں نے عمران خان سے دوستی کی وجہ سے اپنے سب سے بڑے بیٹے کا نام عمران رکھا۔ جو انعام میں ملنے والی گاڑی خود رکھنے کی بجائے عمران خان کو دے دیتے ہیں۔ مگر جب بات اصول کی آتی ہے تو اپنے سب سے اچھے دوست اور اس وقت کے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہاں میں ہاں ملانے کی بجائے سچ کا ساتھ دیتے ہیں.
جب باقی سب عمران خان کے ڈپارٹمنٹ کرکٹ اور دوسری کھیلوں کو بند کرنے کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے نہیں تھک رہے تھے تب عبدالقادر نے ان چیزوں کی طرف توجہ مبذول کروائی اور یہ بتایا کہ اس نظام کو تبدیل کرنے کے کیا نقصان ہوں گے۔
70 کی دہائی کے آخر میں جب ہر طرف تیز گیند بازوں کا راج تھا تو دنیائے کرکٹ میں ایک ایسا گیند باز آتا ہے جو تیز گیند باز تو نہیں تھا مگر اپنے دوسرے ہی ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کے بعد سب کو اپنی طرف متوجہ کروا لیتا ہے۔
عبدالقادر کی گیند بازی اپنے آپ میں ایک آرٹ تھی۔ عبدالقادر سے پہلے کوئی بھی لیگ اسپن گیند بازی کو اتنا نہیں جانتا تھا مگر عبدالقادر نے اسپن گیند بازی میں ایک نئی روایت ڈالی اور اپنے آپ کو منوایا۔
🏏 171 international matches
☝️ 236 Test wickets and 132 ODI wickets
👊 "A bowler with killer instincts"Pakistan's legendary leg-spinner has been inducted into the ICC Hall of Fame.https://t.co/KjG5ejLEOu
— ICC (@ICC) November 8, 2022
عبدالقادر نے تقریبا 16 سال تک پاکستان کی نمائندگی کی۔ اس دوران انہیں نے اپنی گیند بازی سے پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے دوسرے کرکٹ دیکھنے والے ممالک کے لوگوں کو بھی اپنا مداح بنایا تھا۔ لوگوں کو انتظار رہتا تھا کہ کب گیند عبدالقادر کے ہاتھوں میں آئے اور وہ عبدالقادر کی انگلیوں کا جادو دیکھ سکیں۔
عبدالقادر کی گیند بازی کسی آرٹ سے کم نہیں تھی۔ گیند کرنے سے پہلے بھاگنے کا انداز بھی ان کو باقی اسپن گیند بازوں سے منفرد اور دیکھنے والوں کے دلوں کو چھونے والا تھا۔ عبدالقادر نے اپنے کیریئر میں ہمیشہ پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے 67 ٹیسٹ میچوں میں 236 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ 104 بین الاقوامی ایک روزہ میچوں میں 132 کھلاڑی ان کی گیند بازی کا شکار بنے۔
اپنے حلقہ احباب میں باؤ جی کے نام سے مشہور عبدالقادر پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بھی رہے مگر سچ بولنے کی عادت کی وجہ سے زیادہ دیر اس عہدے پر کام نا کر سکے۔
عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر اس وقت پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا ایک اہم حصہ ہیں۔
دینا کے بہترین لیگ اسپنرز کی کوشش ہوتی تھی کہ وہ عبدالقادر سے لیگ اسپن کا آرٹ سیکھیں۔ آسٹریلیا کے آنجہانی لیگ اسپنر شین وارن عبدالقادر سے لیگ اسپن کی ٹپس لیا کرتے تھے اور اس چیز کا شین وارن نے کافی مرتبہ تذکرہ بھی کیا۔
جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کی جانب سے اپنا لوہا منوانے والے پاکستانی نژاد عمران طاہر ہمیشہ سے عبدالقادر کو اپنا استاد مانتے ہیں۔
Pakistan’s spin bowling legend Abdul Qadir inducted into ICC Hall of Fame, becoming the seventh Pakistani to join the prestigious list of cricketers from all over the world👏
Read more: https://t.co/bGrzyQPmM2#HallOfFame pic.twitter.com/rcNeZEtMjP
— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) November 8, 2022
آئی سی سی نے عبدالقادر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا ہے۔ یقینا یہ پاکستان کرکٹ اور عبدالقادر کے چاہنے والوں کے لیے ایک بہت اچھی خبر ہے۔دنیا میں جب بھی لیگ اسپن گیند بازی کی بات ہو گی تو میرے خیال میں باؤ جی کا نام سرفہرست ہو گا۔
اللہ تعالٰی باؤ جی کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین ثم آمین
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Rava.pk offers the deepest condolences for the martyrs of #Peshawarblast #Peshawarunderattack… twitter.com/i/web/status/16200…
Azam has been singled out, according to former Pakistani cricketer Misbah-ul-Haq, amid rumors that the team's capta… twitter.com/i/web/status/16200…
پشاور، پولیس لائنز مسجد میں مبینہ طورپر دوران نماز خودکش حملہ کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہوئے مسجد کا… twitter.com/i/web/status/16199…
A powerful suicide blast inside a mosque in Peshawar’s Police Lines area on Monday martyred two policemen while mor… twitter.com/i/web/status/16199…
According to officials, a #boat capsized on a lake in northern Pakistan on Sunday, killing ten children and injurin… twitter.com/i/web/status/16199…
Your email address will not be published. Required fields are marked *