راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
9 نومبر کی پاکستان کی تاریخ میں بہت اہمیت ہے۔ اس دن پاکستانی قوم شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی ولادت کا دن بہت جوش و جذبے سے مناتے ہیں۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سمیی فائنل میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر اس دن کی خوشیوں میں اور اضافہ کر دیا ہے۔ اقبال کے لیے شاہینوں کی طرف سے دیا گیا اس سے اچھا سالگِرہ کا تحفہ کوئی اور نہیں ہو سکتا۔
اپنے بچپن سے 1992 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے قصے سنتے آ رہے ہیں کہ کس طرح سے پاکستان کی کرکٹ ٹیم غیر متوقع طور پر اس ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی تھی۔
ایسے محسوس ہو رہا ہے آج پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے 1992 کے ورلڈ کپ کی تاریخ کو دوبارہ سے دہرایا ہے۔اس کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی اچھی قسمت کہیں یا قدرت کا نظام اپنے پہلے دونوں میچ ہارنے کے بعد کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اس ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو جائے گی۔
WHAT A WIN, PAKISTAN! 🤯
Pakistan have reached their third Men's #T20WorldCup final 👏#NZvPAK pic.twitter.com/dumaIcWVeZ
— ICC (@ICC) November 9, 2022
پاکستان کرکٹ کی یہ روایت رہی ہے اسے پٹڑی پر چھڑنے میں تھوڑا وقت لگتاہے مگر ایک بار درست سمت میں چلنے کے بعد اسے روکنا کافی مشکل ہوتا ہے۔اس ورلڈ کپ میں بھی ایسا ہی ہوا ہے۔
پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے جب زمبابوے سے شکست کھائی تو پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بہت کم رہ گئے تھے مگر پھر اچانک ایسے محسوس ہوا جیسے کسی نے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو درست سمت میں دھکیل دیا ہو۔
جو کام پاکستان کی کرکٹ ٹیم خود نا کر سکی وہ کام ان کے لیے پاکستانی شائقین کرکٹ کی دعاؤں نے کیااور ہالینڈ نے جنوبی افریقہ سے جیت کر پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے لیے سیمی فائنل کا دروازہ کھولا۔پاکستان کے اس طرح سے سمیی فائنل میں پہنچنے پر کرکٹ کے سب پنڈت اس بات کو مانتے ہیں کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اب کارنر ٹائیگرز بن چکی ہےاور اب ان کو ہرانا کافی مشکل ہو گا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کا سمیی فائنل سڈنی کے کرکٹ میدان پر تھا۔اس میچ سے پہلے سڈنی کے اس میدان پر ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سلسلے میں چھ میچ کھیلے گئےجس میں پانچ میچ پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم نے جیتے۔
Into the finals 💫
Pakistan were #InItToWinIt 👊@royalstaglil | #T20WorldCup pic.twitter.com/6suSuueNiK
— ICC (@ICC) November 9, 2022
اس چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اس سمیی فائنل میں جس سوچ کے ساتھ میدان میں اتری تھی وہ پہلی گیند سے نظر آ رہی تھی.
وہ سوچ تھی صرف اور صرف جیتنےکی۔ پاکستان کی باولنگ کے وقت شاہین آفریدی میں 2021 کے ٹی ورلڈ کپ والے شاہین آفریدی کی جھلک نظر آئی۔ پاکستانی فیلڈنگ نے بھی پاکستانی گیندبازوں کا بھرپور ساتھ دیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا اسکور 152 رنز تک محدود رکھا۔
پاکستانی بلے بازوں کی اس ورلڈ کپ میں کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے153 رنز کا ہدف پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے لیے آسان نہیں تھا۔جب کپتان بابر اعظم اس بار پھر محمد رضوان کے ساتھ اوپننگ کے لیے آئے تو ایسا محسوس ہوا جیسے دعاؤں کا وقت ہوا چاہتا ہے۔
مگر اس بار شاید قسمت کی دیوی پاکستان کی کرکٹ ٹیم پر مہربان تھی؟ بابر اعظم کا پہلے اوور میں کیچ چھوٹنے کے بعد پاکستانی بلے بازوں زخمی چیتے کی طرح نیوزی لینڈ کے گیند بازوں پر جھپٹے۔
The King is well and truly back! Brilliant 50* #BabarAzam𓃵 #NZvPAK pic.twitter.com/k6XM1NTwNq
— Islamabad United (@IsbUnited) November 9, 2022
بابر اعظم اور محمد رضوان پر اس میچ سے پہلے آہستہ کھیلنے کی وجہ سے بہت تنقید ہو رہی تھی۔بابر اعظم اور محمد رضوان نے اس تنقید کا بھرپور سامنا کیا اور اس میچ میں مثبت انداز اپناتے ہوئے دائرے کے اوورز کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور پہلے چھ اوورز میں 55 رنز بنائے پاکستان کے اس جارحانہ انداز کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے فیلڈر بھی پریشانی کا شکار نظر آئے اور اس مہارت سے فیلڈنگ نا کر پائے جو نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کی پہچان ہے۔
مثبت طرز کرکٹ نےپاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کی اس جیت میں ہر کھلاڑی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
میرے خیال میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں کافی عرصے سے جس چیز کا فقدان نظر آ رہا تھا وہ فقدان اس میچ میں مثبت کھیل سے ختم ہو گیا ہے۔
پاکستان کی کرکٹ ٹیم اگر فائنل میں بھی اسی انداز کو اپناتی ہے تو یقینا اس کو ہرانا کافی مشکل ہو گا۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Error: Could not authenticate you.
Your email address will not be published. Required fields are marked *