Shoaib Sania 720x454

ٹی وی پر تو ساتھ ہیں لیکن کیا زندگی میں بھی ساتھ ہیں

98 views

وہ بھارتی ٹینس سپراسٹار یہ پاکستان کرکٹ کا سپر اسٹار دونوں کے درمیان کیوپڈ کا تیرایسا چلا دونوں نے  اپنے درمیان حائل سارے جغرافیائی، سیاسی اور نظریاتی فاصلے پار کرکے ایکدوسرے کو اپنا بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

فہمیدہ یوسفی

ان کی شادی پاکستان اور بھارت میں ہی نہیں پوری دنیا کی مرکز نگاہ تھی۔ ہوتی بھی کیوں نہیں یہ کھیلوں کی دنیا کے دو میگا اسٹارز کی محبت بھری کہانی کا خوبصورت آغاز تھا  اور سب کو یہ امید تھی کہ اس جوڑی کی کہانی کا دی اینڈ کبھی نہیں ہوگا۔

شعیب ثانیہ کی کہانی آج کل کے دور کی فیری ٹیل مانی جاتی ہے ۔بچپن سے پڑھتے سنتے آئے ان فیری ٹیل داستانوں میں بھی یہی ہوتا ہے جہاں ایک خوب صورت شہزادی اپنے بہادر شہزادے کا انتظار کرتی ہے اور آخرکار اس کا شہزادہ ہر مشکل کا سامنا کرکے اس تک پہنچ ہی جاتا ہے۔

اس کہانی میں بھی تو ایسا ہی ہوا پاکستانی شہزادہ شعیب ملک اپنی بھارتی شہزادی ثانیہ کوحاصل کرنے کے لیے ہر قسم کی مشکلات کا سامنا کرتا ہے جبکہ بھارتی شہزادی نے بھی دنیا کی پرواہ نہ کرتے ہوئے  اپنی زندگی اپنے شہزادے کے نام کردی۔

 ثانیہ مرزا پاکستانیوں کی بھابھی تو شعیب ملک بھارت کا داماد اس سپر اسٹار اسپورٹس کپل کی شادی کو پاکستان بھارت کے  تلخ تعلقات کے درمیان تازہ ہوا کے جھونکے کے طور پر دیکھا گیا۔

ان دونوں کی پروفیشنل اور نجی زندگی پر دونوں جانب کے میڈیا  اور دنیا بھر کے پرستاروں کی نظریں جمی رہتی ہیں ۔ شادی کے بعد ان کے انٹرویوز بھارت اور پاکستان ہی نہیں بلکہ انٹرنیشنل میڈیا کے لیے بگ اسکوپ اسٹوری رہی ۔

مزید پڑھیں:

شعیب بہت اچھے ہیں بس اگر یہ ایک عادت نہ ہو تو۔۔۔

ثانیہ مرزا کی ٹینس کورٹ میں کسی بھی کامیابی پرپاکستانی ایسے ہی خوش ہوتے جیسے وہ اپنی کسی اور ایتھلیٹ کی کامیابی پر ہوتے ہیں آخر ثانیہ پاکستانیوں کی بھابھی جو ہیں۔ تو سرحد کے پار بھی داماد شعیب ملک کی گراؤنڈ میں پرفارمنس کی تعریف ثانیہ کے ساتھ رشتے کی وجہ سے ہمیشہ چٹپٹا انداز لیے ہوتی ۔

روایتی حریفوں پاکستان بھارت کے درمیان جب بھی کرکٹ میچ ہوتا اور شعیب ملک گراؤنڈ میں ہوتے  تو سارا میڈیا ثانیہ مرزا کو چھیڑتا رہتا کہ وہ سسرال کی طرف ہیں یا میکے والوں کی طرف۔ثانیہ بھی ہمیشہ ہنستے مسکراتے اس چھیڑ چھاڑ کا جواب دیتی رہی ۔

مزید پڑھیں:

پاکستان یا بھارت ۔۔۔ شعیب کے پوچھنے پر ثانیہ مرزا نے آخر کار بتا ہی دیا 

  شعیب  ملک  اور  ثانیہ  مرزا  اپنی  ویڈیوز  اور  سوشل  میڈیا  پیغامات  کی  وجہ  سے  آئے  روز  خبروں  کی  زینت  بنے  ہی  رہتے  ہیں.  اور انکی  ویڈیوز  کو  بے  حد  پسند  کیا  جاتا  ہے.

اپنے مصروف شیڈول کے باوجود یہ جوڑی وقتاً فوقتاً اپنے مداحوں کو محظوظ کرتی رہتی ہے.

اسٹار کپل کا بیٹا اذہان بھی سرحدوں کے دونوں جانب توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے ۔ اس اسٹار کپل کو ساتھ دیکھ کر ہمیشہ  لوگوں کے دل سے  ان کے لیے دعا ہی نکلتی ہے کہ خدا کرے یہ پاک بھارت کی جوڑی سلامت رہے ۔

لیکن حقیقت میں پریوں کی ہر داستان کا انجام خوش گوار نہیں ہوتا یہ خبر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے پرستاروں پر بجلی بن کر گری کہ بارہ سال کی رفاقت کے بعد اس اسٹار کپل نے ایکدوسرے سے علیحدگی  کافیصلہ کرلیا ہے ۔

مزید پڑھیں:

شعیب ملک ثانیہ مرزا کو مبارکباد دینا ہی بھول گئے۔۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان تعلقات میں سردمہری پہلی بار نہیں آئی لیکن اس بار یہ سرد مہری اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ جو سرگوشیاں تھیں وہ اب آوازوں میں بدل گئی ہیں اور جو اب ان خدشوں کی تصدیق کررہی ہے کہ شاید یہ لو برڈز اب ساتھ نہیں رہے ۔

ثانیہ مرزا نے کچھ اسٹیٹس بھی اس طرح کے پوسٹ کیے جس سے بھی لوگ تجسس میں مبتلا ہوئے آخر ہو کیا رہا ہے۔ ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی پرسرار سی خاموشی چھائی ہوئی ہے ۔ جبکہ وہ اس وقت دبئی میں ہیں اور شعیب ملک پاکستان میں ایک نجی چینل پر اسپورٹس شو کررہے تھے۔

 ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے اپریل 2010 میں شادی کی تھی اور اب ان کا ایک چار سال کا بیٹا اذہان مرزا ملک ہے ۔ پاکستانی نیوز آوٹ لیٹ سما ٹی وی کے مطابق شعیب ملک نے مبینہ طور پر ثانیہ مرزا کو شادی میں دھوکہ دیا ہے ۔ تصویر : mirzasaniar

انہی خبروں  کے دوران  شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا ٹاک شو دی مرزا ملک شو آن ائیر ہونے کا اعلان ہوا ہے جو پاکستان کے اوٹی ٹی  پلیٹ فارم اردو فلیکس پر نشر کیا جائیگا۔

اس خبر کے سامنے آنے کے بعد  شعیب ثانیہ کےپرستار حیران اور پریشان ہیں ، کچھ کے خیال میں اسٹار کپل نے اپنے شو کی پبلسٹی کے لیے  علیحدگی کی افواہیں پھیلائی ہیں ۔ دوسری جانب زیادہ تر مداح اس اسٹار کپل جوڑی کو ایک ساتھ دیکھنے کے خواہشمند ہیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں ۔

شعیب ثانیہ کے قریبی حلقوں کے مطابق اسٹار کپل علیحدگی کا باقاعدہ اعلان اس وقت اس لیے نہیں کررہا  کیونکہ  ان کے کئی معاہدے ہیں جو ان دونوں کو ساتھ مکمل کرنا ہیں ۔  جبکہ اپنے چارسالہ بیٹے کے لیے دونوں نے  کوپیرٹنگ  کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سوال یہ بھی اٹھ رہا ہے کہ آخر ایسا کیا ہوگیا کہ دونوں کے درمیان نوبت طلاق تک پہنچ گئی ہے ۔ اس بارے میں بھی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان دوریاں شعیب ملک اور اداکارہ عائشہ عمر کی قربتیں ہیں  ۔

مزید پڑھیں:

شعیب ملک کا ایک بار پھر عائشہ عمر کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ وائرل

کہا جارہا ہے شعیب ملک اور عائشہ عمر کے بولڈ فوٹو شوٹ اور نزدیکیوں نے شعیب ثانیہ کے رشتے کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔ ادھر عائشہ عمر بھی اس معاملے پر صفائیاں دیتی نظر آرہی ہیں ۔

لیکن شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کررکھی ہے جو خدشات کو جنم دے رہی ہے ۔

مزید پڑھیں:

شعیب ملک اور اداکارہ ہانیہ عامر کے بولڈ فوٹو شوٹ کے چرچے

ایک دوسرے کے لیے زمانے کی پرواہ نہ کرتے ہوئے طوفانی محبت کے نتیجے میں شادی کرنے والا یہ کھلاڑیوں کا جوڑا  ان کے چاہنے والوں کے لیے ہنسوں کا جوڑا تھا جو ساتھ ساتھ خوبصورت لگتے ہیں ۔

اس وقت سب کے ذہنوں میں یہی ایک سوال ہے کہ کیا ٹی وی پر ساتھ دکھنے والا یہ جوڑا کیا نجی زندگی میں بھی ساتھ ہے ۔

اب یہ تو آنے والا وقت ہی بتائیگا اس خبر میں کتنی سچائی ہے کہ شعیب ثانیہ ساتھ نہیں رہے ۔

لیکن ان  دونوں کے چاہنے والے چاہے سرحد کے اس پار ہوں یا اس پار دونوں کو ساتھ ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *